بھارت میں حجاب پرپابندی کے خلاف احتجاج ، تعلیمی ادارے3 روز کے لئے بند

0
44

نئی دہلی: حجاب پرپابندی کے خلاف احتجاج کودبانے کے لئے کرناٹک میں تعلیمی ادارے3 روز کے لئے بند کردئیے گئے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے وزیراعلی نے بیان میں کہا کہ اسکول اورکالجز بند کرنے کا فیصلہ امن وامان بحال رکھنے کے لئے کیا گیا ہے کرناٹک کے کالجز میں باحجاب طالبات کے کلاسز لینے پرپابندی عائد کی گئی ہے پابندی کیخلاف گزشتہ ایک مہینے سے احتجاج کیا جارہا ہے۔ حجاب پرپابندی کیخلاف 5 طالبات نے کرناٹک ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی ہے۔

ہندو انتہا پسندوں کی باحجاب نہتی مسلمان طالبہ کو ہراساں کرنے کی کوشش، لڑکی کے…

ہندوانتہاپسندحکام کا کہنا ہے کہ طالبات کواس وقت تک کلاس میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ملے گی جب تک وہ حجاب اتارکرکالج نہیں آئیں گی۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسند طلبا مسلم طالبات کو ہراساں کر رہے ہیں تاہم گزشتہ روز سے ایک نہتی باحجاب طالبہ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں لڑکی نے درجنوں جنونی ہندو طلبا کے ہراساں کرنے پر ڈرنے کے بجائے نعرہ تکبیر بلند کردیا ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس میں کالج کی پارکنگ میں ایک باحجاب طالبہ اپنی اسکوٹی پر داخل ہوتی ہے بائیک پارک کرتے ہی درجنوں انتہا پسند ہندو طلبا گلے میں زعفرانی رنگ کا مفلر پہنے طالبہ کی جانب بڑھتے ہیں۔

کریش لینڈنگ کیوں کی ؟ بھارتی حکومت نے مسلمان پائلٹ کو85 کروڑ کا بل بھیج دیا

باحجاب طالبہ نے ڈرنے کے بجائے جنونی لڑکوں کے سامنے نعرہ تکبیر بلند کرتے ہوئے کالج کی عمارت کی جانب بڑھنے لگی جب کہ جنونی ہجوم لڑکی کا پیچھا کرتا رہا اور شدید نعرے بازی کرکے ڈرانے کی کوشش کی۔


رپورٹرز کو دیکھ کر طالبہ رک جاتی ہے اور بتایا کہ مجھے برقع پہن کر کالج میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔ میں بہت مشکل سے اندر داخل ہوئی ہوں اور اب یہ لوگ جے شری رام کا نعرہ لگاتے میرا پیچھا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کرناٹک میں باحجاب طالبات کو کالج میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی تاہم جب مسلم طلبا نے پوری ریاست میں احتجاج کیا تھا جس کے بعد باحجاب طالبات کو کالج میں داخل ہونے کی اجازت تو مل گئی تاہم انہیں علیحدہ کلاس رومز میں بٹھایا جا رہا ہے۔

سعودی حکام نےمنشیات کی کوشش ناکام بنادی

Leave a reply