پاکستان میں کورونا کیسزاور اموات میں اضافہ

0
44

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 50 افراد جاں بحق ہو گئے-

باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 51 ہزار 749 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 4 ہزار 253 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا سے مزید 37 افراد جاں بحق ،مثبت کیسز میں کمی

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 70 ہزار 163 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 603 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 8.2 فیصد پر پہنچ گئی۔

این سی او سی نے پی ایس ایل کے شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 012، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 5 ہزار 505، پنجاب میں 4 لاکھ 91 ہزار 518، اسلام آباد میں ایک لاکھ 32 ہزار 161، بلوچستان میں 34 ہزار 910، آزاد کشمیر میں 41 ہزار 068اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 987 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 285 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 927، خیبر پختونخوا 6 ہزار 076، اسلام آباد 990، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 370 اور آزاد کشمیر میں 764 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ادھر دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا کے وار جاری ہیں دنیا بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 40 کروڑ سے بڑھ گئی کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے سامنے آنے کے بعد سے دنیا بھر میں کورونا کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہوا امریکہ میں کورونا کیسز کی تعداد 7 کروڑ85 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

کوروناوبا: آسٹریلیا کا 2 سال بعد فضائی اور زمینی سرحدیں کھولنے کا اعلان

بھارت میں مجموعی تعداد 4کروڑ24لاکھ ،برازیل میں 2 کروڑ 66 لاکھ سے زائد ہے۔ فرانس میں کیسز کی تعداد 2 کروڑ،برطانیہ میں ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد ہوگئی روس میں کوویڈ 19 سے متاثرہ افرا د کی تعداد ایک کروڑ32 لاکھ اور ترکی میں ایک کروڑ 24 لاکھ سے زائد ہے۔

اومی کرون کا خوف: سعودی عرب نے سفری پابندیاں مزید سخت کردیں

Leave a reply