این سی او سی نے پی ایس ایل کے شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی

0
37

این سی او سی نے پی ایس ایل کے شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔

فورم نے کرونا وبائی امراض کے اعداد و شمار، قومی ویکسینیشن کی پیشرفت، اور جاری پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا۔ پی ایس ایل کے لاہور میں میچز میں 50 فیصد شائقین کی اجازت دے دی گئی،15 فروری تک مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی 16فروری کے بعد اسٹیڈیم میں 100فیصد شائقین کی اجازت ہوگی ،این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شائقین کی اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے، 12 سال سے کم عمر کے بغیرویکسین لگوائے بچوں کو بھی اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی گئی ہے

این سی او سی کے مطابق ایئرپورٹس پراندرون ملک ریپڈ ٹیسٹ 8 فروری سے ختم ہوجائے گا

قبل ازیں پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہیں ،این سی او سی نے کرونا کیسز اور اموات کے حوالہ سے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کیے ہیں، این سی او سی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث38 اموات رپورٹ ہوئی ہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں3 ہزار338 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں44 ہزار779 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کیسز کی شرح 7.45 فیصد رہی،ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد29 ہزار516 ہو گئی کورونا کے زیر علاج ایک ہزار684 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے

این سی او سی کے مطابق صوبہ سندھ میں اب تک پانچ لاکھ 52 ہزار 262 افراد کرونا کا شکار ہوئے ہیں، پنجاب میں چار لاکھ 89 ہزار 655 ، خیبرپختونخوا میں دو لاکھ تین ہزار 110 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار 628 ، بلوچستان میں 34 ہزار 819 ، آزاد جموں و کشمیر میں 40 ہزار 741 اور گلگت بلتستان سے 10 ہزار 896 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں

اسلام آباد میں کورونا کے 291کیسز رپورٹ ہوئے ،اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 98 فیصد ہے،

دوسری جانب تعلیمی اداروں میں بھی کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے سٹاف میں کورونا مثبت کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے یونیورسٹی کو 10 دن کے لیے بند کردیا ہے

اومیکرون….احتیاط کریں نہیں تو پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں. اعلان ہو گیا

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

کرونا کو معمولی قرار دینے والے کک باکسنگ کے سابق عالمی چیمپئین کی موت

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی کرونا کا شکار

دنیا بھر میں ایک دن میں 18 لاکھ کے قریب افراد کورونا وائرس مبتلا

Leave a reply