بھارت، ہماچل پردیش میں عمارت گرنے سے 13بھارتی فوجی ہلاک

بھارتی صوبہ ہماچل پردیش کے سولان ضلع میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں عمارت منہدم ہو گئی جس سے تیرہ بھارتی فوجیوں سمیت 14افراد ہلاک ہو گئے۔ عمارت منہدم ہونے کی وجہ سے 17فوجیوں سمیت 28افراد زخمی ہوگئے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ناہن کمارہٹی روڈ پر واقع چار منزلہ عمارت کی اوپری منزل میں بھارتی فوجی اور شہری کھانا کھا رہے تھے۔زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ضلعی حکام کے مطابق فوجی اہلکار اور ان کی فیملیز اترکھنڈ جا رہے تھے اور ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے لیے رکے تھے۔ان فوجیوں میں ایک جے سی او راج کشور بھی شامل تھا۔ ہماچل پردیش کے وزیراعلی رام ٹھوکر نے جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد واقعہ کی عدالتی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں موجودہ ہونے والی بارشوں کی وجہ سے 45لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ بے گھر ہونے والے شہریوں کی تعداد 5ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ گذشتہ دودنوں میں ہلاک شدگان کی تعداد 53تک پہنچ گئی ہے۔

Comments are closed.