حالیہ سیلاب ملکی تاریخ کا بد ترین سیلاب ثابت ہوا ہے. سینکڑوں لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، دیہات ،مال مویشی سب سیلاب کی نذر ہو گئے ہیں . سیلاب متاثرین کی دل دہلا دینے والی ودڈیوز پریشان کن ہیں. جہاں ہر کوئی ہے پریشان وہیں اداکارہ حنا الطاف ہیں خاصی پریشان انہوں نے سیلاب متاثرین کے لئے مدد کی اپیل کر دی ہے. انسٹاگرام پر اپنی مختصر وڈیو میں انہوں نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کو خصوصی طور پر مد نظر رکھیں. انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے سینٹری پیڈز اور بچوں کے لئے پیمپرز بھی بھجوائے جائیں. حنا الطاف واحد اداکارہ ہیں جنہوں نے خواتین اور بچوںکا اس اینگل سے خیال کیا ہے اور لوگوں سے مدد کی اپیل کی ہے. انہوں نے خاص کر یہ کہا ہےکہ مدد کرنے والے زہن میں رکھیں کہ
جو چیزیں آپ بھجوا رہے ہیں وہ تیار ہونی چاہیں ، لوگ بے سرو سامانی کے عالم میں ہیںوہ کہاں جا کر پکائیں گے؟ برتن چولہے کا انتظام کیسے کریں گے. اس لئے کوشش کریں کہ جو چیز بھی بھیجیں کھانے کی وہ تیار ہو.حنا الطاف نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ کے پاس بہت زیادہ پیسے دینے کی گنجائش نہیں ہے تو ایک سو روپیہ ہی دے دیں یہ بھی اس وقت بہت معنی رکھتا ہے اور کئی لوگوں کی اس سے مدد ہوسکتی ہے. نہ دینے سے بہتر ہے کہ آپ سو روپیہ ہی سیلاب متاثرین کے لئے عطیہ کر دیں.