حنا خان بھی کورونا وائرس کا شکار

0
42

بھارتی اداکارہ حنا خان بھی کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں، انہوں نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

باغی ٹی وی : ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل حنا خان کے والد کا انتقال ہوا تھا اور اب اداکارہ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد قرنطینہ میں ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا کہ مجھ سمیت میرے اہلخانہ کے لیے انتہائی مشکل اور چیلنجنگ وقت کے دوران میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

حنا خان نے مزید لکھا کہ ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ تمام ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کررہی ہیں۔

انھوں نے پچھلے کچھ دنوں میں خود سے ملنے والوں سے درخواست کی کہ وہ لوگ بھی اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ کروالیں۔

حنا خان نے اپنے مداحوں سے دعا کی بھی درخواست کی۔

Leave a reply