مریم نواز نے اسلام آباد میں پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

0
22

مریم نواز نے اسلام آباد میں پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں میاں نوازشریف ، مریم نواز، کیپٹن صفدر کی نیب سزاؤں کے خلاف اپیل پر سماعت 11 بجے شروع ہوگی ۔اسلام آبادہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ نیب ریفرنس میں سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر سماعت کرے گا.

ن لیگی رہنما مریم نواز عدالت میں پیش ہوں گی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ن لیگی کارکنان بھی عدالت پہنچنا شروع ہو گئے ہیں،

نیب نے دائر درخواست میں کہا کہ سپریم کورٹ ہدایات جاری کر چکی کرپشن کیسز پر روز سماعت کی جائے، انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے اپیلیں جلد سنی جائیں،نیب نے نواز شریف کی اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست میں کہا ہے کہ نو دسمبر 2020 کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا اب جلد کیس کی سماعت کی جائے

نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی درخواستیں مسترد کر دی گئی تھیں،عدالت نے نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے تھے ،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنایا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حاضری سے استثنی اور نمائندہ مقرر کرنے کی درخواستیں مسترد کردی تھیں

Leave a reply