پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر میزبان و اداکارہ حنا خواجہ بیات جو کہ سیاست میں بہت زیادہ دلچپسی لیتی ہیں، وہ اکثر سیاستدانوں پر تنقید کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں. لیکن تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھتی ہوئی نظر آتی ہیں. انہوں نے حال ہی میںاپنا ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے. اس پیغام کی روشنی میں وہ اگست کے مہینے کی آمد پر اداس ہیں۔حنا خواجہ بیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وطنِ عزیز کی آزادی کے مہینے کی آمد پر ملک کی موجودہ صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار یوں کیا ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کتنے اگست دیکھے ہیں اس زندگی نے پر کبھی ایسا اداس اگست نہیں دیکھا۔انہوں نے لکھا کہ’جو بچے اپنا گھر پاکستان کے جھنڈے اور جھنڈیوں سے سجایا کرتے تھے وہ اب پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔حنا خواجہ بیات نے مزید لکھا کہ’جب مکان بچنے کی امید ہی نہ رہے تو مکین وہاں کیسے رہیں؟ حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہ ہم کب وہ ملک دیکھیں گے جو نازک دور سے گزر چکا ہوگا. لوگوں کی زندگیاں خوشحال ہوں گی. ”کب تک ہمارے ملک میں بھوک ننگ کا راج رہے گا، کب ایسی لیڈر شپ آئیگی جو اسکو آگے لیکر جائیگی”.