باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار کی مبارک باد پیش کی ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ہولی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہپاکستان میں رہنے والی ہندو برادری کو ہولی کا رنگوں بھرا تہوار مبارک ہو۔ دعا ہے کہ یہ تہوار ہماری ہندو برادری کے لیے فرحت و سلامتی کا وسیلہ بنے۔
ہماری ہندو برادری کو ہولی کا رنگوں بھرا تہوار مبارک۔ میری دعا ہے کہ یہ تہوار ہماری ہندو برادری کیلئے فرحت و سلامتی کا وسیلہ بنے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 9, 2020
واضح رہے کہ ہندو برادری آج پاکستان میں ہولی منا رہی ہے
واضح رہے کہ پاکستان میں اقلیتوںکو تمام حقوق حاصل ہیں اور انہیں مذہبی آزادی حاصل ہے ، اس کے مقابلے میں انڈیا میں اقلیتوں کا جینا محال کر دیا گیا ہے،. دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں ایک خبر شیئر کی جس میں بتایا گیا ہے کہ انڈیا کے ایک مسیحی قبرستان سے حضرت عیسٰیؑ کا مجسمہ ہٹانے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا میں عالمی برادری کو مسلسل متنبہ کررہا ہوں کہ تمام اقلیتیں ایک دن مودی کے ہندو بالادستی کے نسل پرست نظریے کی بھینٹ چڑھیں گی۔ فی الحال تو کشمیر اور بھارت میں بسنے والے مسلمان نشانہ ہیں لیکن دیگر اقلیتیں بھی عدم برداشت اور ان بڑھتے ہوئے حملوں کی زد میں آئیں گی۔
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر
ایسے بھی وزیر ہیں جو دفتر سے زیادہ اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں بیٹھتے ہیں،وزیراعظم