بھارت :ہندو دیوتاؤں پر لطیفے سنانے کے جھوٹے الزام میں گرفتارنوجوان مسلم کامیڈین کو رہائی مل گئی

0
63

بھارت میں ہندو دیوتاؤں پر لطیفے سنانے کے جھوٹے الزام میں گرفتار ہونے والے نوجوان مسلم کامیڈین منور فاروقی نے جیل سے رہائی کے بعد انسٹاگرام پر انسٹاگرام پر اپنا پہلا پیغام شئیر کیا ہے-

باغی ٹی وی : منور فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی اور انہوں نے اپنی تصویر کو شئیر کرتے ہوئے ایک معنی خیز اور شاعرانہ طرز کا کیپشن لکھا:

میرے اندر کے اندھیروں کو کرنے دو شکایت
ہنسا کر لاکھ چہروں کو روشن کیا ہے میں نے

ساتھ ہی اپنی پوسٹ میں منور فاروقی نے اُن کے مشکل وقت میں ساتھ دینے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست جوناگڑھ سے تعلق رکھنے والے مسلم مزاح نگار منور فاروقی کو اس جرم کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا جو اس نے کیا ہی نہیں تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل منور فاروقی کو مدھیا پردیش کے شہر اندور میں ایک پروگرام سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کی وضاحت یہ دی گئی تھی کہ منور ہندو دیوتاؤں پر لطیفے سنانے والے تھے۔

علاوہ ازیں منور فاروقی نامی اس نوجوان پر ہندو دیوتا سمیت بھارت کے وزیر داخلہ اور حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امیت شاہ کی تضحیک کا بھی الزام تھا۔

مسلمان کامیڈین کے خلاف درخواست ایم ایل اے مالیانی لکشمن سنگھ گور کے بیٹے اکلاویا سنگھ گور نے جمع کروائی اور اپنی درخواست میں کہا تھا کہ منور فاروقی نے اپنے ایک شو کے دوران ہندو دیوتاؤں اور امیت شاہ کی تضحیک کی ہے۔

درخواست گزار نے کہا تھا کہ اس نے خود اس شو کی ویڈیو بنائی ہے، جبکہ وہ ویڈیو پولیس کے حوالے بھی کردی بعد ازاں بھارتی پولیس نے بھی تسلیم کیا تھا کہ انہیں منور فاروقی کے خلاف توہینِ مذہب کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

بھارتی پولیس کی انتہا پسندی عروج پر،ہندو دیوتاؤں پر لطیفے سنانے کےجھوٹے الزام میں مسلمان کامیڈین گرفتار

Leave a reply