پروپیگنڈے کرنیوالی مودی سرکار باغی ٹی وی کا "سچ” برداشت نہ کر سکی،باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کروانے کی درخواست کر دی

0
61

پروپیگنڈے کرنیوالی مودی سرکار باغی ٹی وی کا "سچ” برداشت نہ کر سکی،باغی ٹی وی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کروانے کی درخواست کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کسانوں کے مسلسل احتجاج اور انکے مطالبات کو نہ ماننے والی مودی سرکار نے پاکستانی میڈیا کے ٹویٹر اکاؤنٹس کو وارننگ دلوانا شروع کر دی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کی جانب سے باغی ٹی وی کو وارننگ موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ باغی ٹی وی ہمارے قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، مودی سرکار کی جانب سے ٹویٹر پر دباؤ کے بعد باغی ٹی وی کے اکاونٹ کو ای میل بھیج کر وارننگ دی گئی ہے

مودی سرکار بھارت میں ایک طرف کسانوں کو کچلنے، اقلیتوں پر مظالم روا رکھے ہوئے ہے تو دوسری جانب انکے حق میں اٹھنے والی آواز کو بھی دبانے کی کوششوں میں مگن ہے، کسان تحریک کے دوران کئی کسان رہنماؤں کے ٹویٹر اکاؤنٹس معطل کروائے گئے ہیں اب مودی سرکار نے پاکستان کے اکاونٹس پر نظر رکھ لی ہے

باغی ٹی وی نے کسان تحریک میں کسانوں کے مطالبات، انکے بھارت بند مارچ، ٹریکٹر مارچ سمیت تمام پروگراموں کی بھرپور کوریج کی اور کسانوں کے مطالبات کو عالمی دنیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کیا جس نے کسان تحریک کے دوران کسانوں کے قتل عام کی سازش رچی اور عین وقت پر حملہ آور کسانوں نے پکڑ لیا

بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کرنیوالی مودی سرکار پاکستان کے خلاف تو پروپیگنڈہ کرتی ہی رہتی ہے اور کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی، اب باغی ٹی وی نے مودی سرکار کو آئینہ دکھایا تو باغی ٹی وی کا اکاؤنٹ بند کرنے کی سفارش کر دی گئی، گزشتہ دنوں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنیوالے تمام ادارے بے نقاب ہوئے پھر بھی مودی سرکار کو شرم نہ آئی بلکہ اب باغی ٹی وی کا اکاؤنٹ بند کروانے کی کوشش کر کے آزادی اظہار رائے کو دبانے کی مذموم کوشش کی گئی

کشمیریوں کا قتل عام کرنے والی مودی سرکار کو باغی ٹی وی نے آئینہ دکھایا اور مودی کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا تو مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی،باغی ٹی وی کا کھرا سچ دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد قاتل ،جنونی، انتہا پسند موذی کو ہضم نہ ہو سکا، تا ہم باغی ٹی وی کی انتظامیہ اس امر کا اعلان کرتی ہے کہ ہم دنیا کو حقائق بتلاتے رہیں گے، بھارت میں اقلیتوں پر ہونیوالے مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرتے رہیں گے،مودی سرکار اور ٹویٹر کے دباؤ میں نہیں آئین گے

باغی ٹی وی ” جس کا آغاز 9 سال پہلے لاہورشہر میں ہوا تھا، ڈیجیٹل میڈیا کے اس نئے ٹی وی چینل کے قیام کا مقصد کرپشن ، جہالت ، ظلم اور زیادتی کے خلاف جدوجہد کرنا اوران برائیوں کے خاتمے کے لیے معاشرے کی آوازکو بلند کرنا اوراسے مناسب فورم پر پیش کرنا تھا اورہے بھی اور رہے گا بھی ،اس چینل نے جہاں ان برائیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھی وہاں حق ، سچ ، مظلوم کی مدد اوردنیا سے جہالت ختم کرنےکے لیے اپنا بھرپورکردار ادا کیا جسے دنیا تسلیم بھی کرتی ہے

باغی ٹی وی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت نے گزشتہ ایک ہفتے میں سینکڑوں ٹویٹر اکاؤنٹس بند کروائے ہین، اب مودی سرکار نے گزشتہ روز ٹویٹر کو 1200 ٹویٹر اکاؤنٹ کی فہرست دی ہے اور کہا ہے کہ انہیں بند کیا جائے، اطلاعات کے مطابق ان 1200 ٹویٹر اکاونٹس میں سے اکثریت پاکستانی اکاؤنٹس کی ہے اور بھارت کی جانب سے ٹویٹر کو نوٹس دینے کے بعد ٹویٹر نے وارننگز جاری کر دی ہیں

بھارت کی وزارت برائے الیکٹرانک اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ یہ سبھی اکاؤنٹ خالصتان اور پاکستان یا پاکستان کے حمایت یافتہ لوگوں کے ہیں،ان اکاونٹس سے کسان تحریک کے حوالہ سے مواد شیئر کیا جا رہا تھا جنکو مودی سرکار نے بند کروانے کے لئے کہا ہے

باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مودی سرکار نے 4 فروری کو بھی ٹویٹر کو نوٹس دیا تھا جس پر ٹویٹر نے کاروائی نہیں کی جس کے بعد ٹویٹر کو دوبارہ نوٹس دیا گیا ہے،ٹویٹر نے مودی سرکار کے کہنے پر کسان تحریک کی حمایت کرنے والے 257 اکاؤنٹس میں سے کچھ کو ان بلاک بھی کر دیا ہے جس پر بھی مودی سرکار نے ٹویٹر سے احتجاج کیا ہے،

بھارت کی وزارت برائے الیکٹرانک اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ اگر کمپنی نوٹس کے مطابق اکاؤنٹس اور ٹوئٹس کو ہٹانے کے لیے بھارتی حکومت کی ہدایات پر عمل نہیں کرتی تو حکومت اپنی طرف سے فیصلہ لینے کے لیے آزاد ہے اور کمپنی کو زبردست نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ مودی سرکار کی جانب سے ٹویٹر کو بھجوائے جانے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی اگر بات نہیں مانتی ہے تو پھر عدالت سے رجوع کیا جائے گا.

واضح رہے کہ ماضی میں بھی ٹویٹر کی جانب سے پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس بند کیے جاتے رہے ہیں، خصوصی طور پرٹویٹر پر کشمیر کے حق میں کچھ لکھنے پر نہ صرف پاکستان کے حکومتی عہدیداران کے اکاؤنٹس بند کئے گئے بلکہ عام شہریوں کے بھی اکاؤنٹس بند کئے گئے.

کشمیریوں کے حق میں ٹویٹ کرنے پر ٹویٹر انتظامیہ نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھی نوٹس بھجوا دیا تھا اس سے پہلے وفاقی وزیر مراد سعید کو نوٹس بھجوایا گیا تھا، ٹویٹر انتظامیہ نے رحمان ملک کا اکاؤنٹ کشمیر پر ٹویٹ کرنے کی وجہ سے بند کر دیا تھا،

پاکستان کے معروف قانوندان اظہرصدیق نے بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370کی معطلی کو چیلنج کیا جس کے بعد ٹویٹر نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کر دیا تھا

سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی پاکستانی ٹویٹر اکاؤنٹس کی بندش پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں .سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام کی بھی کشمیر کے حوالہ سے پوسٹ ٹویٹر نے ڈیلیٹ کی تھی

اگر حکومت پاکستان ٹویٹر کو کسی کا اکاؤنٹ بند کرنے کا کہتی ہے تو ٹویٹر انتظامیہ مانتی نہیں، قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں انکشاف ہوا تھا کہ ٹویٹر نے اعتزاز احسن کا جعلی اکاؤنٹ کئی بار درخواست کے باوجود بند نہیں کیا، جس پر کمیٹی نے ایف آئی اے سائبر کرائمزونگ اورٹوئٹرکے ساتھ معاہدے کی کاپی مانگ لی تھی، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ٹوئٹرپاکستان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہا کیا پاکستان کا ٹوئٹر کے ساتھ معاہدہ ہے ؟

اراکین کمیٹی نے کہا کہ اعترازاحسن کاجعلی ٹوئٹراکاوَنٹ آج تک بندکیوں نہیں ہوا؟روبینہ خالد نے کہا کہ کِیا سارے اکاوَنٹ پاکستان سے باہر آپریٹ ہو رہےہیں ؟کچھ اکاوَنٹس گھنٹوں میں بند کیوں ہو جاتے ہیں ؟رحمان ملک نے کہا کہ جرمنی اور امریکہ سے آپریٹ ہونے والے 5 اکاوَنٹس بند کرائے، ممبر پی ٹی اے نے کہا کہ دو ماہ میں ایسا سسٹم لگائیں گے جو جعلی سوشل میڈیا اکاوَنٹ کو خود ٹریس کرے گا ،رحمان ملک نے کہا کہ بھارت نے 47 ہزار سائبر حملے کیےہیں،روبینہ خالد نے کہا کہ بار بار کہنے کے باوجود اعتزاز احسن کا جعلی ٹوئٹراکاونٹ چل رہا ہے ،اعتزاز احسن کے نام سے وہ باتیں منسوب کی جا رہی ہیں جو وہ نہیں کرتے

ٹویٹر پاکستانی حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات کو نہیں مان رہا البتہ انڈیا کی جانب سے کسی بھی قسم کی درخواست کو فوری قبول کر لیا جاتا ہے، اس پر پاکستان کی حکومت اور وزارت آئی ٹی کو سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے.

Leave a reply