ٹی وی اداکارہ حرا مانی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی ہے اس کا کیپشن انہوں نے کچھ یوں لکھا ہے کہ میرے بھائیوں نے کبھی مجھے بہن کی کمی محسوس نہیں ہونے دی ، اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بھائی حرا کو کنگن پہنا رہا ہے دوسرا بھائی جوتا پہنا رہا ہے ، اس تصویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حرا مانی کے بھائی واقعتا ان سے بہت محبت کرتےہیں. حرا مانی نے یہ تصویر جب سوشل میڈیا پر شئیر کی تو ان کے مداحوں نے اس تصویر کو بہت سراہا اور خوبصورت کمنٹس کئے. اس پوسٹ پر حرا مانی کے شوبز کے
ساتھیوں نے بھی کمنٹس کئے اور ان کو دعا دی کہ ہمیشہ آپ سب بہن بھائیوں کا پیار بنا رہے.واضح رہے کہ حرامانی بہت ہی خوش مزاج لڑکی ہیں وہ ہر وقت ہنستی مسکراتی رہتی ہیں گوکہ ڈراموں میں وہ روتی دھوتی نظر آتی ہیں لیکن وہ ذاتی زندگی میں کافی چلبلی ہیں. وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں. اور کبھی کبھار تنقید کی زد میں بھی آجاتی ہیں. لیکن حرامانی تنقید کرنے والوں کو خاطر میں نہیں لاتیں.