حرا اور مانی پاک بحریہ کے شکر گُزار

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی اور اُن کے شوہر اداکار سلمان شیخ عرف مانی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا اور سلام پیش کیا

باغی ٹی وی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی اور اُن کے شوہر اداکار سلمان شیخ عرف مانی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا ہے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ حرا مانی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ اُن کے شہورمانی بھی موجود ہیں
https://www.instagram.com/tv/B_flG_DnJMY/?igshid=tq83yujkhlql
ویڈیو پیغام میں مانی نے کہا کہ آج ہم اُس جگہ موجود ہیں جہاں ہم اُن راشن بیگز کو تیار کرتے ہیں جو ہم مستحق لوگوں میں تقسیم کرتے ہیں

اداکار مانی نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوگیا اور ہم یہ نیک کام گزشتہ 30 ،31 دنوں سے کر رہے ہیں اور ہم یہ نیک کام بڑی خوشنودی سے آپ کی مدد سے اور آپ کے پیار و محبت سے کر رہے ہیں

اداکارہ حرا نے کہا کہ ہم پاک بحریہ کے بہت زیادہ شکر گُزار ہیں کیونکہ انہوں نے اس نیک راہ میں ہمارے ساتھ تعاون کیا اور ہمارا کام دیکھتے ہوئے ہمارے ساتھ رابطہ کیا ہمیں بہت ساری چینی بھیجی تاکہ ہم یہ چینی راشن بیگز میں ڈال کر مستحق لوگوں تک پہنچا سکیں

اداکارہ نے کہا کہ پاک بحریہ نے ہمیں چینی دے کر ہمارے ساتھ بہت بڑا تعاون کیا ہے جس کے لیے میں پاک بحریہ کو سلام پیش کرتی ہوں اور میرا بہت سارا پیار پاک بحریہ کے لیے

مانی نے کہا کہ پاک بحریہ ہمیشہ سے ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتی آئی ہے اور اس مرتبہ پاک بحریہ نے ایک نیک کام میں اپنا حصہ بھی ڈالا ہے اور یہ اب تک کی سب سے بڑی شراکت داری ہے جس کے لیے میں اُن کا تہہ دل سے شکر گُزار ہوں

حرا مانی کی اس پوسٹ پر اداکار علی کاظمی نے جوڑے کے اس عمل کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور لکھا کہ بہت اعلی اللہ آپ دونوں کو اور نعمتوں سے نوازے سبحان اللہ

علی کاظمی نے لکھا کہ خاص طور پر اس مشکل کے اس وقت میں اور رحمتوں والے مہینے میں آپ دونوں بہت مدد کر ہے ہیں جب لوگوں کی اس کی شدید ضرورت ہے

معروف مذہبی سکالر عامر لیاقت کی اہلیہ سیدہ طوبی عامر نے بھی حرا مانی کے اس عمل کو سراہتے ہوئے تعریف کی

واضح رہے کہ حرا مانی اور اُن کے شوہر سلمان شیخ کورونا وائرس کی اس وبا میں مستحق افراد کی مدد کرنے کے لیے گزشتہ ایک ماہ سے راشن تقسیم کررہے ہیں اور اس نیک کام میں اُن کے ساتھ دیگر صاحب استطاعت بھی تعاون کر رہے ہیں اور اب پاک بحریہ کا تعاون بھی شامل ہے

نیک عمل کی تشہیر کرنے کوسستی شہرت قرار دینا صحیح نہیں، سلمان ثاقب شیخ عرف مانی

حرا مانی نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنا شروع کر دیا

تصویریں دکھاوے اور اپنا نام بنانے کے لئے نہیں بنائیں ،حرا مانی

Comments are closed.