ان کا نام نارووال کی تاریخ میں زندہ رہے گا

نارووال(نمائندہ باغی ٹی وی)سابق وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایم حفیظ الله دور حاضر کے امین اور قیمتی ورثہ تھے ان کا نام نارووال کی تاریخ میں زندہ رہے گا انکی کی صحافت اعلی اصولوں پر اور ان کی سیاست دیانتداری اور خدمت پر تھی۔ایم حفیظ الله ایک ایسا درخت تھا جس سے چھاؤں میسر آتی تھی۔ایم حفیظ الله نہایت شفیق اور محبت کرنے والے عظیم انسان تھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بابائے صحافت ایم حفیظ اللہ کے جنازہ کے موقع پر جنازہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایم حفیظ الله میرے سیاسی استاد اور نارووال کے گیٹ وے تھے۔ایم حفیظ الله کو تحریک پاکستان کا ایک ایک نقطہ ان کے دل پر پیوست تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے ایم حفیظ اللہ کا جسد خاکی جدا نہیں ہوا بلکہ میرے جسم اور روح کا حصہ مجھ سے جدا ہوا ہے انکی یادیں اور انکا کردار انکی خدمات ہمیشہ زندہ رہے گا۔
احسن اقبال نے کہا کہ ایم حفیظ الله ایک پکے اور سچے پاکستانی اور مخلص مسلم لیگی تھے میری خواہش تھی کہ انہیں مسلم لیگ کے پرچم میں دفن کیا جاتا کیونکہ ان کے خون میں مسلم لیگ اور پاکستان رچی بسی تھی اہل خانہ کو چاہئے ان کی روایات اور مشن جو انہوں نے چھوڑا اس کو آگے لیکر چلیں۔انہوں نے کہا کہ میں اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور الله سے دعا کرتا ہوں کہ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین۔اس موقع پر علامہ محمد یعقوب رضوی۔سماجی رہنما رانا محمد اسلم۔ڈاکٹر طارق اپل۔ریٹائرڈ کرنل جاوید کاہلوں۔شیخ ثائر علی۔نور الہی تتلہ۔امانت علی بٹ۔عابد محمود بٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا اور غم کا اظہار کرتے ہوئے ایم حفیظ الله کی سیاسی سماجی مذہبی اور صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔

Comments are closed.