لبنانی تنظیم حزب اللہ ایک دہشت گرد تنظیم اور ایران کی آلہ کار ہے ، امریکہ

0
35

لبنانی تنظیم حزب اللہ ایک دہشت گرد تنظیم اور ایران کی آلہ کار ہے ، امریکہ

باغی ٹٰی وی :امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ ٹریبونل کی جانب سے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے ایک رکن کو رفیق حریری قتل کیس میں مجرم قرار دیے جانے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری 2005ء میں بیروت میں ہونے والے ایک دھماکے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق حزب اللہ کے رکن سلیم عیاش کو اس قتل کے جرم میں قصور وار ٹھہرایا جانا اس بات کی تصدیق ہے کہ حزب اللہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔ دنیا نے اس بات کو تسلیم کرنا شروع کر دیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کا دفاع نہیں کر رہی بلکہ یہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے جس کا مقصد ایران کے شرپسند فرقہ وارانہ ایجنڈے میں توسیع ہے۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق اسی طرح امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے منگل کے روز سامنے آنے والے ایک بیان میں لبنان میں مالیاتی نظام سے ناجائز فائدہ اٹھانے پر حزب اللہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں کا کہنا ہے کہ لبنانی ریاستی اداروں کو بگاڑ لبنان کی مالیاتی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
ادھر سلامتی کونسل میں‌امریکی مندوب لبنان کی کوئی بھی حکومت حزب اللہ کو اسلحہ کے حصول سے باز رکھنے کی پابند ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی لبنان میں تعینات امن فوج ‘ UNIFIL’ جنوبی لبنان میں اپنا مشن جاری رکھے گی۔

کرفٹ نے مزید کہا کہ ہم ایک اہم ڈونر ملک ہیں اور ہم ہمیشہ لبنان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔ لبنانی عوام ایک بہتر مستقبل کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران خطے کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ہتھیاروں کے استعمال کا سہارا لے گا۔ کرافٹ نے ایران پر زور دیا کہ وہ سابق لبنانی حکومت کا حصہ رہنے والی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو مسلح کرنا بند کرے

امریکا نے حزب اللہ کے متعلق ہر لبنانی حکومت پر عجیب شرط لگا دی

Leave a reply