ملیشیا حزب اللہ نے خاموشی کےساتھ شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات اور جنوبی شام سےاپنے جنگجو نکال کر اُنہیں الزبدانی میں القلمون شہر میں منتقل کردیا ہے
تفصیلات کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے’سیرین آبزر ویٹری’ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے خاموشی کےساتھ شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات اور جنوبی شام سےاپنے جنگجو نکال کر اُنہیں الزبدانی میں القلمون شہر میں منتقل کردیا ہے۔ القلمون پراس وقت مکمل طورپر حزب اللہ ملیشیا کا کنٹرول ہے۔
سیرین آبزر ویٹری نے حزب اللہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تنظیم کے جنگجوئوں کی بڑی تعداد اس وقت قارہ شہر کے مغرب میں کئی سال قبل قائم کردہ کیمپ میں جمع ہے۔ اِدلب میں سیف زون میں حالیہ ایام میں ہونے والی لڑائی میںحزب اللہ کے جنگجوئوںنے حصہ نہیں لیا جب کہ ماضی میں ادلب میں ہونے والی لڑائیوں میں حزب اللہ اور اس کے حامی ایرانی جنگجو اس میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے رہے ہیں۔
ادھر دوسری جانب آبزر ویٹری کا کہنا ہے کہ سوموار کے روز شام کے شہروں حمص اور دمشق میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 6 عام شہریوں اور 9 بشارالاسد نواز جنگجوئوں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔