حکومت اور تحریک انصاف ترین گروپ کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہوگیا، بجٹ بارے اہم گفتگو

0
62

حکومت اور تحریک انصاف ترین گروپ کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہوگیا
باغی ٹی وی :
حکومت اور تحریک انصاف ترین گروپ کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہوگیا . سینئر وفاقی وزرا نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا،حکومت اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان معاملات طے پاگئے، جہانگیر ترین گروپ نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا،ہم خیال گروپ کے ارکان بجٹ میں حکومت کو ووٹ دیں گے،جہانگیر ترین نے پنجاب حکومت سے متعلق تحفظات وفاقی وزرا کے سامنے رکھے اور مطالبہ کیا کہ .ہمارے گروپ کے ارکان کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے،

حکومتی ذرائع نے کہا کہ جہانگیر ترین کے پنجاب حکومت سے متعلق اعتراضات دور کیے جائیں گے،حکومت اور جہانگیر ترین گروپ کے درمیان ہفتے کو دوبارہ ملاقات ہوگی.

اس سے قبل رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کوصرف انتقام اوراے ٹی ایم بھرنے سے سروکار ہے،امید ہے پی ڈی ایم سربراہی میٹنگ میں استعفوں کے معاملے پربات ہو گی،حکومت کا انتقام کے سواکوئی ایجنڈا نہیں ،جہانگیرترین کے خلاف جو ہو رہا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں کاروباری معاملات کو کرمنلز کیسز میں ڈالا جارہا ہے،جہانگیرترین کیخلاف جو کارروائی ہورہی ہے وہ بھی انتقامی ہے،

پی ڈی ایم اجلاس میں کچھ نہ کچھ حل نکلےگا ان سے عوام کی جان چھڑانے کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں،لانگ مارچ ، استعفوں پر اختلاف ہوا تھا،پی ڈی ایم اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائےگی،یہ جھوٹ بول رہےہیں شہبازشریف کانام ای سی ایل میں نہیں ڈالا،اجلاس شہبازشریف کے بجائے فلسطین معاملے پربلاتے توبہترہوتا،

Leave a reply