حکومت کی فیٹف کے نام پر ہونے والی چوری پکڑی گئی، احسن اقبال

باغی ٹی وی : احسن اقبال نے کہا ہے کہ فیٹف کے نام پر ہونے والی چوری پکڑی گئی، حکومت ملک پر کالا قانون مسلط کر رہی تھی، وزیراعظم سے کارکردگی کا پوچھنے پر این آر او کا شور مچانا شروع کر دیتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا حکومت اپوزیشن کی پگڑیاں اچھال کر اپنی کارکردگی پر پردہ نہیں ڈال سکتی، عمران خان نوجوانوں کا نام لے کر ورغلاتے اور مستقبل کا خواب دکھاتے ہیں، 2 سال مکمل ہونے پر عمران خان کی حکومت ہر شعبہ میں پٹ چکی، آج مہنگائی اس سطح پر ہے کہ عام آدمی کی چیخیں نکل گئی ہیں، عوام کو جینے کا حق دو، این آر او نوجوانوں کو دیں جن کا مستقبل تاریک ہوگیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا آج تاجر، سرمایہ کار اور مزدور مایوس ہیں، حکومت ایک کالا قانون مسلط کر رہی تھی، اس قانون کے تحت ہر کوئی 6 ماہ کیلئے اندر ہوسکتا تھا، ان کی چوری کو عالمی برادری کے سامنے پیش کریں گے، یہ عوام کو کالے قانون کی رسی میں جکڑنے کا منصوبہ تھا، ہر قانون نواز شریف اور اسحاق ڈار کو سامنے رکھ کر بنایا جاتا ہے، فیٹف قانون میں عوام کے بنیادی حق پر ڈاکا ڈالا جا رہا تھا۔

فیٹف کی آڑ میں حکومت ایسا قانون مسلط کر رہی ہے جو نیب کا باپ نہیں دادا ہے،احسن اقبال


احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو گنجائش دینے کا مطلب ملک کو اور نقصان ہے،ایف اے ٹی ایف دہشت گردی کے خلاف ایجنڈہ ہے، حکومت فیٹف کی آڑ میں ایسا قانون مسلط کر رہی ہے جو نیب کا باپ نہیں دادا ہے، یعنی 90 دن کے لئے بغیر ریمانڈ کے پکڑ سکیں اور اسکے بعد 90 دن ضمانت نہ ہو، کسی میڈیا والے، تاجر، صحافی کارکن کو بوگس 100 ڈالر کی چٹ بنا کر اقتصادی دہشت گردی کی دفعہ لگا کر 180 دن کے لئے جیل میں ڈال دیا جائے گا، فیٹف کا قانون جو حکومت بنا رہی ہے ثابت کریں کہ کسی ملک مین ایسا قانون موجود ہے، افغانستان میں بھی ایسا قانون نہین ہے، انٹرنیشنل کمیونٹی کا نام لے کر کالے قانون مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم مزاحمت کریں گے، ہم کسی طور پر ایسی اجازت نہین دیں گے،اس سے قوم نئی دلدل میں پھنسے گی، عوام کی سیاسی حقوق صلب کر لئے جائیں گے

Shares: