اے پی سی ابو بچاؤ مہم کا تسلسل ہے. فواد چودھری

0
73

اے پی سی ابو بچاؤ مہم کا تسلسل ہے. فواد چودھری

باغی ٹی وی :فواد چودھری نے کہا ہے کہ اے پی سی ابو بچاؤ مہم کا تسلسل ہے، اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس آخر کس لئے ہے؟ پیپلزپارٹی اب احتجاجی سیاست کے قابل نہیں رہی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا تھا اپوزیشن کی کوئی کریڈیبلٹی ہے نہ ہی کوئی سیاست، اس اے پی سی میں نئی اضافی ڈش حلوہ شامل کیا جا رہا ہے، دکھ کی بات ہے کہ پیپلزپارٹی مدرسے کے بچوں کو سیاست کے لئے اسمتعال کرنا چاہتی ہے۔

واضح‌رہےکہ اے پی سی کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی حکومت کے خلاف تحریک کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، قومی اسمبلی میں بھی اپوزیشن عوام کے فلاح کے لئے کام کرے گی،کسی ایک ایشو پر نہیں بلکہ تمام ایشو پر ہم متحد ہیں، ن لیگ کے رہنماؤں کو پی پی کی طرف سے خوش آمدید کہتا ہوں ،بڑے اچھے ماحول میں گفتگو ہوئی، عید سے قبل ہوم ورک کر لیں گے عید کے بعد اے پی سی ہو گی

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں طے ہوا ہے کہ جوائنٹ اپوزیشن کوارڈینیشن کمیٹی بنائی جائے، کمیٹی میں شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق، خواجہ آصف سمیت دیگر شامل ہوں گے، فرحت اللہ بابر، نیئر بخاری، راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر شامل ہوں گے، : کمیٹی کا جلد ہی اجلاس ہو گا،عید کے بعد اے پی سی کا انعقاد ہو گا،

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی میزبانی پر شکر گزار ہوں، شہباز شریف کی ہدایت پر ہم بلاول اور انکی ٹیم کے ساتھ ملنے آئے اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی ہے کہ حکومت نے دو سالوں میں ملک کو جہاں پہنچا دیا، عوام کی زندگی میں مہنگائی ، بے روزگاری، غربت کا زہر گھول دیا، معاشی بحران میں دھکیل دیا، خارجہ پالیسی کے حوالہ سے ملک بحران کا شکار، مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارت کے ظلم کا اکیلا مقابلہ کر رہے ہیں انکو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا، ملک میں نفرت اور محاذ آرائی کی سیاست کو فروغ دیا گیا، میڈیا کا گلا گھونٹنے کے لئے صحافیوں اور میڈیا مالکان کو انتقامی ایجنڈے کا نشانہ بنا کر آزادی اظہار رائے کو کچلنے کی کوشش کی، آئینی حکمرانی کے تصور کو ملیا میٹ کیا جا رہا ہے،یہ وہ خطرات ہیں جو پاکستان کی ریاست کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہے ہی

بلاول سے ن لیگی وفد کی ملاقات ختم، قمر زمان کائرہ نے اے پی سی کا اعلان کر دیا

Leave a reply