وفاقی حکومت کسی صورت کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، عمران اسماعیل

0
45

کراچی ….گورنرسندھ عمران اسماعیل کی زیرصدارت کراچی کے مسائل پراجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرعلی زیدی،چیئرمین این ڈی ایم اے،میئرکراچی وسیم اخترنے شرکت کی۔ اجلاس میں بارشوں کے باعث مشکلات،نکاسی آب،نالوں سے نکلنے والے فضلے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس حوالے سے چیئرمین این ڈی ایم اے محمدافضل نے گورنرسندھ کوبریفنگ دی۔
اس موقع پر عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم کراچی کے لیے بہت زیادہ فکرمندہیں،کراچی کے مسائل کے مستقل حل کے لیے وزیراعظم نے سمری منظورکی،وفاقی حکومت کسی صورت کراچی کے عوام کوتنہانہیں چھوڑے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاشی حب کے حامل شہرکی ترجیحی بنیادوں پرترقی کے وژن پرگامزن ہیں،این ڈی ایم اے،پاک فوج،فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن کےساتھ ملکرشہرکوصاف کرے گی۔ ہرمون سون میں کراچی کے نشیبی علاقوں کاڈوبناافسوناک ہے۔ کراچی کے مسائل کومستقل بنیادوں پرحل کرنے کی ضرورت ہے،مسائل کے باعث ہربارکراچی کے شہری انتہائی اذیت ناک صورتحال سے د وچارہوتے ہیں۔

Leave a reply