برطانیہ اور کینیڈا کے وزرائےاعظم کی عیدالاضحٰی پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش،جسٹن ٹروڈو نے کمال ہی کردیا
لندن / اوٹاوا : برطانیہ اور کینیڈا کے وزرائےاعظم کی عیدالاضحٰی پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش،جسٹن ٹروڈو نے کمال ہی کردیا،اطلاعات کےمطابق برطانیہ اور کینیڈا کے وزرائے اعظم نے عیدالاضحٰی پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے عیدالاضحٰی پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی اور اپنے ویڈیو پیغام کا آغاز اسلام وعلیکم سے کیا۔
جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ آج کینیڈا اور دنیا بھر میں مسلمان عید الاضحیٰ منا رہے ہیں، لہذا تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سماجی فاصلے کا خیال کریں اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں۔
To all Muslim Canadians beginning their celebrations tonight: Eid Mubarak! I know festivities will be different this year, but I hope you have a happy Eid al-Adha no matter how you celebrate. https://t.co/zVsKhwWGUP pic.twitter.com/f6CYv479kO
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) July 30, 2020
کینیڈین وزیراعظم نے وباء کےدوران مسلمانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا میں جانتا ہوں کہ اس سال تہوار مختلف ہوں گے ، لیکن میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو عید الاضحی کی خوشی ہوگی ،میرےاور میرے خاندان کی طرف سے عید مبارک۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے عید پر مسلمانوں کیلئے خصوصی پیغام میں کہا کہ لاک ڈاؤن میں مسلمانوں کےتعاون پرشکرگزارہوں، کوروناکےباعث مساجدکی بندش سےمسلمانوں کو مشکلات ہوئیں، کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آئی مگرکیسز ابھی ختم نہیں ہوئے۔
بورس جانسن کا کہنا تھا کہ نماز عید کےدوران احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کیا جائے، عید کے باعث گھروں میں میل ملاپ میں احتیاط برتیں۔