مزید دیکھیں

مقبول

منیر اکرم اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سبکدوش

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے طور...

امدای سامان پر مشتمل 450 سے زائد گاڑیوں کا قافلہ پارہ چنار روانہ

کُرم: اشیا ضروریہ اور تجارتی سامان پر مشتمل...

شادی کا جھانسہ ، پاکستانی لڑکیوں کی چین اسمگلنگ، 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(باغی ٹی وی )اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف...

سونے کی قیمت کو پھر پر لگ گئے، بڑا اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے...

شاہکار عوامی منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے حکومت کوکچھ شرم تو آرہی ہوگی، مریم اورنگ زیب

شاہکار عوامی منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے حکومت کچھ شرم تو آرہی ہوگی، مریم اورنگ زیب

باغی ٹی وی : ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اورنج لائن منصوبے کے افتتاح پر شہبازشریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ‎عمران صاحب شہبازشریف کو جیل میں بندکرکے ان کے بنائے شاہکار عوامی منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کچھ شرم تو آرہی ہوگی

‎عوام کو دنیا کی بہترین ٹرانسپورٹ سہولت دینے والا جیل میں ناحق قید ہے .‎عمران صاحب آج کس منہ سے شہباز شریف کی اورنج ٹرین کا افتتاح کر رہے ہیں

‎آپ دس سال بعد بھی اورنج ٹرین کا افتتاح کرتے تو آپ کو ہر اطراف سے شکریہ شہباز شریف ہی سُنائی دیتا .‎عمران صاحب آج کس منہ سے شہباز شریف کے اورنج ٹرین منصوبہ پرتختی لگا رہے ہیں

ن لیگ نے حکومت سے پہلے ہی اورنج ٹرین کا افتتاح کردیا


عمران صاحب نے ہر عوامی منصوبہ کو اپنے گھٹیا سیاست کی بھینٹ چڑھایا اور آج اُنھی نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں پہ تختیاں لگا رہے ہیں ،عمران صاحب نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے کام بولتے ہیں، آپ صرف جھوٹ بولتے ہیں

‎سیاسی انتقام کے نشے میں نیب نیازی گٹھ جوڑ نے شہباز شریف کے ہر منصوبہ کو متنازعہ بنایا، نقصان پہنچایا ،جب ایک دھیلے کی کرپشن نہ ملی تو بے شرم چہرے آج ا±ن منصوبوں پہ اپنی تختیاں لگا رہے ہیں

‎عوام جانتی ہے عمران خان نے 126 ارب کے بی آر ٹی کھڈے کھودے، شہباز شریف نے اس سے کم لاگت اور وقت میں چار میٹروز بنائیں اور چلائیں .‎عمران صاحب یہ وہی اورنج لائن منصوبہ ہے جس کے خلاف پی ٹی آئی عدالت گئی تھی

‎عمران صاحب آپ کی وجہ سے منصوبے کی لاگت اور تکمیل کی مدت میں اضافہ ہوا.عمران صاحب آپ نے اورنج لائن کوبھی بی آرٹی بنانے کی کوشش کی، کام نہ روکا جاتا تو عوام چار سال سے اس پر سفر کررہے ہوتے