حکومت پاکستان نے ٹک ٹاک کے حوالے سے بڑا قدم اٹھا لیا
حکومت پاکستان نے ٹک ٹاک کے حوالے سے بڑا قدم اٹھا لیا
باغی ٹی وی : پاکستان میں ٹک ٹاک کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ٹک ٹاک بند کرنے کے فیصلے پر آج سے ہی عمل درآمد ہوگا۔
مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ٹک ٹاک بند کرنے کے فیصلے پر آج سے ہی عمل درآمد ہوگا۔ پی ٹی اے حکام کہناتھا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کو متعدد بار خط لکھ کر قابل اعتراض اور نامناسب مواد ہٹانے کا کہا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔جس پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان میں اس ایپ کو بند کردیا جائے۔ پی ٹی اے کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں اس کو بند کرنے کے بارے تحریر کیاہوگا۔
واضح رہے کہ واضح رہے کہ پاکستان نے بیگو لائیو ایپ بلاک کر دی، فحش مواد پر ٹک ٹاک کو بھی وارننگ جاری کر دی ہے . فحش اور غیر اخلاقی مواد کی وجہ سے اس سے قبل ٹک ٹاک پر بھی پابندی لگائے جانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے . پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور رکن ایوان سیمابیہ طاہر نے پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے قرار داد جمع کرادی۔
سیمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرار داد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ’پاکستان میں ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے مذاہب کا مذاق بنایا جارہا ہے اور موبائل ایپلیکیشن کی وجہ سے بے حیائی بھی پھیل رہی ہے‘۔قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ ’ٹک ٹاک پر بے سروپا گفتگو کر کے نئی نسل کو تباہی کے دہانے کی طرف دھکیلا جارہا ہے، پلیٹ فارم پر شیئر ہونے والی ویڈیوز کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں اور نہ ہی کسی قسم کی قانونی گرفت ہوتی ہے