ہم ایسے لوگوں سے لڑنا جانتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے ایسا کسے کہہ دیا
ہم ایسے لوگوں سے لڑنا جانتے ہیں.مولانا فصل الرحمان نے ایسا کسے کہہ دیا
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم سلیکٹڈ حکومت کو نہیں مانتے اور ایسے لوگوں سے لڑنا جانتے ہیں۔کوئٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم غلاموں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے خطاب کے دوران ’دا حکومت نہ منو‘ کے نعرے بھی لگوائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے جبکہ وزراء 17 روپے کلو ٹماٹر اور پانچ روپے مٹر بتاکر عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں حق حاکمیت عوام کی بجائے بیرونی قوتوں کے پاس ہے، اداروں کا احترام کرتے ہیں مگر عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اپنے آباؤ اجداد کی میراث کے امین ہیں، امریکہ و دیگر قوتوں کی بالادستی تسلیم نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے مجھے کہا کہ آپ کیوں امریکہ کی غلامی نہیں مانتے، میں نے ان سے کہا کہ آپ کے بزرگوں نے غلامی کی اور مجھے میرے بزرگوں نے غلامی کے خلاف لڑنے کا راستہ بتایا۔