ہمیں ٹی ٹی پی سے متعلق اپنی پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

0
67
bilawal

ہمیں ٹی ٹی پی سے متعلق اپنی پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں ٹی ٹی پی سے متعلق اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ واشنگٹن میں وائس آف امریکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جہاں تک افغانستان کا تعلق ہے، میرا نہیں خیال کہ کوئی اس صورتحال کو دیکھنا چاہتا تھا، تاہم ہمیں اب درپیش صورتحال سے نمٹنا ہے۔


وزیر خارجہ نے کہا کہ جہاں تک ٹی ٹی پی کا تعلق ہے تو میں طویل عرصے سے یہ بات کہہ رہا ہوں کہ ہمیں اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے، میں اپوزیشن میں بھی یہی بات کہتا تھا اور آج حکومت میں ہوتے ہوئے بھی یہی کہتا ہوں کہ ہمیں اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مزید جامع طریقہ کی ضرورت ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیر خارجہ
دل کے پیدائشی نقائص میں مبتلا بچوں کا اب اسٹیم سیلز سے علاج ممکن
چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی پولیس نے حراست میں لے لیا
ہر ماہ کی 14 تاریخ سے پہلے بچوں کے اخراجات ادا کردئیے جائیں، عدالت کا فیروز خان کو حکم
پنجاب میں سیاسی بحران کے باعث 23 دسمبر کو "کے پی اسمبلی” تحلیل ہونے کا امکان نہیں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اس مسئلے کو ہمیشہ ہمیشہ کےلیے حل کرنے کےلیے آسان راستہ افغان عبوری حکومت کےساتھ تعاون کا ہے اور یہ میرا ترجیحی راستہ ہوگا لیکن اس مسئلے سے نمٹنے کا یہ واحد حل بھی نہیں ہے۔ تاکہ ملک میں امن ہو.

Leave a reply