ہمارے لوگ ایک دوسرے کی محنت کا مذاق اُڑانے کے علاوہ اور کچھ نہیں کر سکتے شمعون عباسی

0
49

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایتکار شمعون عباسی کا کہنا ہے کہ ہمارے لوگ بس ایک دوسرے کی محنت کا مذاق اُڑانے کے علاوہ اور کچھ نہیں کر سکتے-

باغی ٹی وی : مقامی سندھی ٹی وی چینل KTN نے شہرہ آفاق تُرک سیریز ’دیریلیس ارطغرل‘ کی طرح کا ڈرامہ بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ٹی وی چینل کا مذاق اُڑاتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جسپر شمعون عباسی نے مذاق اڑانے اور تنقید کرنے والے صارفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا-


سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر شمعون نے اپنی ایک نوٹ شئیر کیا انہوں نے لکھا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ انڈسٹری کے بہت سارے لوگ اس KTN پروڈکشن کے بارے میں لطیفے بنا رہے ہیں لیکن مجھے اس پروڈکشن میں محنت، کوشش اور سچی لگن دکھائی دے رہی ہے۔

شمعون عباسی نے لکھا کہ ہمارے لوگ خود تو کچھ نہیں کرسکتے لیکن دوسروں کی محنت کا مذاق بناتے ہیں ہمارے لوگ بس ایکدوسرے کا مذاق ہی اُڑا سکتے ہیں۔

اداکار نے KTN پروڈکشن پر تنقید کرنے والوں کیلئے انتہائی بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ لعنت ہے ایسے لوگوں پر جو دوسروں کی محنت کو اپنے مزے کے چکر میں دفن کردیتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ایسی فضول حرکتیں بند کر دیں جو دوسروں کے دل دُکھنے کا باعث بنتی ہیں-

اپنے پیغام کے آخر میں شمعون نے پروڈکشن ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ ان کی یہ لگن اور محنت دیکھ کر مجھے بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے-

Leave a reply