ہمارے لوگوں کو سانولے رنگ کی وجہ سے احساس کمتری کا مسئلہ ہے جینان حسین

0
42

سوشل میڈیا پر حال ہی میں گوری رنگت اور جِلد سے متعلق ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے جس پر متعدد اداکاراؤں کی جانب سے اپنی نو فلٹر تصاویر شئیر کر کے ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

باغی ٹی وی : یہ بحث تب چھڑی جب چند روز قبل اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ انہیں کسی نے کہا ہے کہ وہ بہت گوری ہیں اور انہیں اپنا رنگ گہرا کرانے کی ضرورت ہے۔

ہانیہ عامر نے اپنی اسٹوری میں کہا تھا ہمیں اب ان سب چیزوں سے باہر آنے کی ضرورت ہے اور اپنی رنگت کو قبول کرنا چاہیے۔

اپنا دماغ بڑا کریں اور سوچ مثبت رکھیں ہانیہ عامر کا سوشل میڈیا صارفین کو مشورہ

اس دوران ہانیہ عامر کو بیوٹی فلٹرز میں اسٹوری بنانے پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔جس کے جواب میں ہانیہ نے ایک ویڈیو بھی شئیر کی تھی جس میں انہوں نے ناقدین کو کہا تھا کہ اگر میں بیوٹی فلٹر اپنی ذات کے لیے استعمال کر رہی ہوں تو یہ عمل قابل قبول ہے لیکن اگر یہ کام معاشرے کے دباؤ میں آکر کرتی ہوں تو پھر یہ غلط بات ہوئی، تصویر پر جتنا کچھ کہا گیا اس میں ایسا کچھ نہیں تھا، میرے مطابق انسٹا گرام پر سب ٹھیک تھا لیکن پھر بھی تنقید کی گئی لہذا میں کہنا چاہتی ہوں کہ اپنا دماغ بڑا کریں اور مثبت سوچ رکھیں۔

ہانیہ عامر نے یہ بھی کہا کہ اگر ایک تصویر پر میں نے بیوٹی فلٹر استعمال کرلیا تو لوگوں کو تنقید کرنے کا موقع مل گیا، اتنا موقع پرست مت بنیں، میں پھر بھی ایسی باتوں کا سامنا کرنا جانتی ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جس ویڈیو پر تنقید کی جارہی تھی، اس دن بھی میں نے میک اپ کیا ہوا تھا لیکن یہاں پر نکتہ یہ ہے کہ میں اپنی بیوٹی اور اپنے اقدامات سے مطمئن ہوں لیکن آپ لوگوں کو خود پر اطمینان رکھنا چاہیے کہ آپ لوگ خود کون ہیں۔

جِلد پر تنقید: سائرہ یوسف کا سوشل میڈیا صارفین کو کرارا جواب

دوسری جانب چند روز قبل اداکارہ سائرہ یوسف کی بھی میک اپ والی تصویر میں ان کی جلد پر تنقید کی جا رہی تھی جس کے بعد سائرہ نے بغیر میک اپ اور فلٹر کے ایک تصویر شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ انہیں اپنی اسکن پسند ہے-

سائرہ یوسف کے بعد منال خان کی ’نوفلٹر‘ تصویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

اسی طرح اداکارہ منال خان نے بھی حال ہی میں بغیر میک اپ اور فلٹر کے اپنی تصویر شئیر کی تھی-

تاہم اب اداکارہ جینان حسین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ہمارا اصل مسئلہ گورا رنگ نہیں بلکہ سانولہ رنگ ہے، اگر کسی کا رنگ گورا ہے اور کوئی اسے رنگ گہرا کرانے کو کہے تو یہ بہت ایلیٹ مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو سانولے رنگ کی وجہ سے احساس کمتری کا مسئلہ ہے اور آج میں یہی بتانے آئی ہوں کہ یہ مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک احساس کمتری ہے۔

Leave a reply