اولمپین اصلاح الدین صدیقی کے بھائی خورشید عالم صدیقی مختصر علالت کے بعد کراچی میں آج علی الصبح انتقال کرگئے۔ خورشید عالم صدیقی مرحوم نیشنل بینک میں اے وی پی کے عہدہ پر فائز تھے۔ مرحوم کے انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر(ر)خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ, چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظورحسین جونیئر, ممبران اولمپیئن کلیم اللہ, اولمپیئن خالد حمید,اولمپیئن ایاز محمود,اولمپیئن خالد حمید,اولمپیئن ناصر علی,اولمپیئن وسیم فیروز,، ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید، ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم،

کوچز قومی ہاکی ٹیم اولمپین سمیر حسین، رانا ظہیر احمد، اجمل خان لودھی،  پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کرنل ر آصف ناز کھوکھر,سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رمضان جمالی,کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ہدایت اللہ صدر کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن سید ظاہر شاہ، بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری امجد ستی، خازن پاکستان ہاکی فیڈریشن محمد اخلاق عثمانی نے مرحوم کےانتقال پرے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے

Shares: