لاہور:کرونا تعطیلات،کہیں اساتذہ کوچھٹیاں تو کہیں طلبا کوچھٹیاں عجیب شیڈول آگیا،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کے تباہ کن حملوں کی وجہ سے حکومت کو مجبورا تعلیمی ادارے بند کرنے پڑگئے ،مگریہاں بھی دہرا معیاراپنایا گیا ہے ،ایک طرف اساتذہ کوچھٹیاں ہیں تودوسری طرف طلبا کوجس سے عجیب ماحول پیدا ہوگیا ہے

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کالج اساتذہ کی چھٹیوں پر پاپندی عائد کردی گئی،لاہور کے سرکاری کالجوں میں آن لائن کلاسز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اساتذہ آن لائن کلاسز کی ویڈیو ریکارڈنگ کے بھی پاپند ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں آن لائن کلاسز کے لئے اساتذہ کو کالجوں میں حاضر ہونے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر کالجز لاہور ضیاء الرحمن نے کالجوں کے پرنسپل کے نام مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ ٹائم ٹیبل کے مطابق کالجوں میں ہی آن لائن کلاسز منعقد ہوں گی۔ اساتذہ کو کالج میں بیٹھ کر آن لائن کلاس پڑھانے، لیکچرر ریکارڈ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پچاس فیصد اساتذہ روز مرہ کی بنیاد پر کالج میں حاضر ہونے کے پاپند ہوں گے۔ اساتذہ کو اپنے مضامین کی کلاسز کے پلان بھی اپ ڈیٹ رکھنا ہوں گے، جبکہ کالجوں میں منعقدہ آن لائن کلاسز میں طلباء کی حاضری کے سکرین شاٹس محفوظ رکھنے کی شرط عائد کی گئی ہے۔

اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ طلباء کی حاضری ریکارڈ پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور کالج پرنسپل کو روزانہ دستخط کریں گے۔ آن لائن کلاس کے معیار کی جانچ پرکھ کے لئےحکام لیکچرز کی ریکارڈنگ چیک کریں گے۔24 دسمبر تک کالجوں میں آن لائن کلاسز کا انعقاد باقاعدگی سے ہو گا۔

Shares: