بول نیوز کے اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی :بول نیوز کے اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت جیل میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کے کیس کی سماعت میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت جیل منتقل کرنے کے لیے جاری کیا گیا

کراچی سے ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوتھ نے کہا کہ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کیس جیل میں چلانے کا کہا گیا ہے لیکن محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ جیل میں کیس کس جج کی عدالت میں چلایا جائے گا اور وضاحت کے لیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو خط لکھ دیا۔

دوسری طرف محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مرید عباس قتل کیس انتہائی ہائی پروفائل ہے، ملزم عاطف زمان اور عادل زمان کی سٹی کورٹ میں پیشی کے وقت ناخوش گوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے، لہذا ملزمان کے خلاف کیس جیل میں چلایا جائے۔

Comments are closed.