میں تاں ہنڈا ای لئیساں کادورختم ہوگیا:موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

لاہور:میں تاں ہنڈا ای لیساں کادورختم ہوگیا:موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ،تفصیلات کےمطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور ملک میں بڑھتی مہنگائی کے بعد ہنڈا نے اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے۔

ہنڈٓا کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق سی ڈی 70 پانچ ہزار اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 6 ہزار 5 سو سے بڑھ کر ایک لاکھ 11 ہزار 5 سو روپے کی ہوگئی ہے۔اسی طرح ہنڈا سی جی 125 چھ ہزار اضافے کے بعد 1 لاکھ 68 ہزار 5 سو سے بڑھ کر 1 لاکھ 74 ہزار5 سو روپے کی ہوگئی ہے۔

سی ڈی 70 ڈریم کی نئی قیمت 1 لاکھ 19 ہزار 5 سو روپے ہوگئی ہے جو کہ 6 ہزار اضافے سے پہلے 1 لاکھ 13 ہزار 5 سو روپے تھی۔ہنڈا پرائیڈر بھی 6 ہزار روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 44 ہزار 9 سو سے بڑھ کر 1 لاکھ 50 ہزار 9 سو روپے کی ہوگئی ہے۔سی جی 125 ایس ای بھی 7 ہزار روپے مہنگی ہوگئی جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 98 ہزار 5 سو سے 2 لاکھ 5 ہزار 5 سو تک پہنچ گئی ہے۔

ہنڈا سی بی 125 ایف کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 9 سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 63 ہزار 9 سو روپے ہوگئی ہے۔ سی بی 150 ایف کی قیمت کو بھی پر لگ گئے اور 15 ہزار روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا، اس اضافے کے بعد موٹرسائیکل کی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار 9 سو سے بڑھ کر 3 لاکھ 23 ہزار 9 سو روپے ہوگئی ہے۔

ہنڈا سی بی 150 ایف ایس ای 15 ہزار روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 12 ہزار 9 سو سے بڑھ کر 3 لاکھ 27 ہزار 9 سو روپے کی ہوگئی ہے۔

Comments are closed.