fbpx

میں تاں ہنڈا ای لئیساں:مگراب نہیں کیوں کہ اب آسمان کوچھونے لگی ہیں قیمتیں

اسلام اباد:میں تاں ہنڈا ای لئیساں:مگراب نہیں کیوں کہ اب آسمان کوچھونے لگی ہیں قیمتیں ،اطلاعات کے مطابق اٹلس ہنڈا کی طرف سے اپنی موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے محض ایک دن بعد یاماہا نے بھی اپنی بائیک کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یاماہا کی جانب سے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 7 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ، قیمتوں میں کیے گئے اس اضافے کے بعد کمپنی کے ماڈل YB125-Z کی قیمت 1 لاکھ 63 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 69 ہزار روپے کردی گئی ہے ، جب کہ YB125-ZDX کی قیمت 1 لاکھ 75 ہزار 500 روپے سے بڑھاکر 1 لاکھ 82 ہزار 500 روپے کی گئی ہے ،

اس کے علاوہ کمپنی کے ایک اور ماڈل YBR-125G کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 1لاکھ 90ہزار کی بجائے اب 1 لاکھ 97ہزار روپے ہوگی ، تاہم کمپنی نے قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کسی بھی قسم کی وضاحت کے لئے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

یاد رہے کہ اٹلس ہونڈا لمیٹڈ کی طرف سے گزشتہ7 ماہ میں ڈالر کی گرتی ہوئی قیمت کے بعد کم درآمدی لاگت کے باوجود موٹرسائیکل کی قیمتوں میں ایک ہزار سے 16 سو روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے ،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.