ہونٹ کی تر وتازگی کو قائم رکھنا خوبصورتی کو قائم رکھنے کے لیے انتہائی ضروری ہے کیونکہ خوبصورتی کو جانچنے والے سب سے پہلے چہرے کا مطالعہ کرتے ہیں اور اگر آپ نے کسی کے حُسن کی تعریف شاعر ی میں پڑھی یا سُنی ہو تو آپکوپتہ ہوگا کہ وہ گلاب کی پنکھڑی جیسے ہونٹوں کے قصیدے لکھتے ہُوئے کوئی پردہ نہیں رکھتےہونٹوں کا خُشک ہونا اور قُدرتی گلابی رنگ ختم ہونا ویسے تو ہر موسم کی بیماری ہے اور چونکہ ہونٹوں پر موسمی اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے بال اور آئل گلائینڈز نہیں ہوتے اس لیے سردیوں کی خُشک ہوا انہیں سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے ہونٹوں کو نرم و ملائم اور گُلابی رکھنے کے چند آسان طریقے مندرجہ ذیل ہیں جن پر عمل کر کے آپ بھی اپنی شخصیت کو جاذب نظر اور پُرکشش بنا سکتے ہیں

جلد کی تروتازگی برقرار کے لیے آسان ٹپس


پانی زیادہ پیئں:
ہماری جلد کو تروتازہ رہنے کے لیے نمی کی ضرورت ہوتی ہے اور اسی طرح ہونٹ بھی نمی کے بغیر تروتازہ نہیں رہتے اور خُشک ہوکر جہاں رنگ بدلتے ہیں وہاں خُشک جلد کے کھچنے سے ہونٹوں کی جلد پھٹتی ہے اس لیے سردی ہو یا گرم روزانہ کم از کم 8 گلاس پانی ضروری پیئں
ہونٹوں پر زُبان نہ پھیریں:
ہونٹوں پر بار بار زُبان پھیرنا ایک ایسی عادت ہے جس پر تھوڑی سے توجہ کے بعد قابو پایا جا سکتا ہے اور اس پر قابو رکھنا بہت ضروری بھی ہے کیونکہ بار بار ہونٹوں پر زُبان پھیرنا ہونٹوں کو خشک کر دیتا ہے اور ہونٹوں کی خُشکی سے ہونٹ پھٹنے لگتے ہیں
وٹامن بی استعمال زیادہ کریں:
جسم میں وٹامن بی کی کمی جہاں نظام انہضام کو متاثر کرتی ہے وہاں اس کمی کے باعث ہونٹوں کے کنارے خُشک ہوکر پھٹنا شروع کر دیتے ہیں اور ہونٹوں کے کناروں کا ایسے پھٹنا وٹامن بی کی کمی کی بڑی نشانی ہے وٹامن بی کی کمی سے ہونٹوں کے پھٹنے کے ساتھ ساتھ مُنہ میں چھالے بھی پڑ سکتے ہیں ہونٹوں کو تروتازہ اور پھول کی پتیوں جیسا رکھنے کے لیے وٹامن بی سے بھرپُور کھانوں کو اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ بنائیں خاص طور پر مچھلی، مُرغی، سُرخ گوشت، دُودھ، براؤن چاؤل، باجرہ، بادام، سُورج مُکھی کے بیج، پالک اور سبز پتوں والی سبزیاں اپنی خوراک میں شامل کریں
ہونٹوں کو تیز روشنی سے بچائیں:
سُورج کی تیز روشنی خاص طور پر گرمیوں میں جہاں جلد کو نقصان پہنچاتی ہے وہاں ہونٹوں کی رنگت کو بھی گہرا کرنے کا باعث بنتی ہے اور اس سے بچنے کے لیے ایسی روشنی میں ایسے کریم بام یا لوشن جو سُورج کی روشنی سے جلد کو متاثر ہونے سے بچاتے ہیں ہونٹوں پر بھی استعمال کر سکتے ہیں خاص طور پر ایلوویرا کا چھلکا اُتار کر اسے اچھی طرح باریک پیس کر جل بنا کر ہونٹوں پر استعمال کرنا انتہائی مُفید ہے

بلیک ہیڈز سے نجات کے ہمیشہ کے لیے


ہونٹوں کی صفائی ایسے ہی ضروری ہے جسے جسم کے باقی حصوں کی صفائی ضروری ہوتی ہے آپ اس کے لیے لیموں کا استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ لیموں کے اندر قُدرتی بلیچ کرنے کی صلاحیت ہے اور یہ ہونٹوں پر پڑے داغ آسانی سے ختم کر دیتا ہے اسکے علاوہ زیتون کے تیل میں شُوگر پاؤڈر ڈال کر اس سے بھی ہونٹوں کو صاف کر سکتے ہیں

اگر آپ کے ہونٹ موسم کی سختی کو برداشت نہیں کر پاتے تو شہد میں لیموں کے چند قطرے شامل کر کے ہونٹوں پر لگانے سے آپ کے ہونٹ فوری نرم ہو جائیں گے اور شہد اور لیموں کا لیپ ہونٹوں پر موسم کے خلاف قُدرتی فائر وال کا کام کرے گا

چونکہ ہونٹوں پر آئل گلائینڈز نہیں ہوتے اس لیے ہونٹوں کی خُشکی کو دُور کرنے اور ان کی رنگت کو گُلابی کرنے کے لیے آپ زیتون، سرسوں اور لونگ کا تیل ہونٹوں پر لگائیں خاص طور پر رات کو سونے سے پہلے انگلی سے تیل کا ہلکا ہلکا مساج کریں
باریک اورپتلے ہونٹوں کے لیے:
باریک اور پتلے ہونٹ موثر طریقے سے موٹے تندرست اور توانا کرنا آجکل جدید میڈیکل سائنس کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہےاور اسکے لیے ڈرماٹالوجیسٹ ڈاکٹرز ڈرمل فلر جویڈرم کا ٹیکہ لگوانے کا مشورہ دیتے ہیں یہ طریقہ علاج بہترین اور محفوظ ہے جس سے یقینی نتائج ملتے ہیں اور زیادہ مہنگا بھی نہیں ہے جو باریک ہونٹوں میں اُبھار پیدا کرتا ہے اور اُن کی رنگت کو قُدرتی کیمیا سے نکھارتا ہے اور اسے آجکل بہت سے میڈیا پر نظر آنے والے افراد استعمال کر رہے ہیں اس طریقہ علاج کا ایک ٹیکہ ہی کئی مہینوں اور بعض اوقات سالوں کے لیے کافی ہوتا ہے اور نقصان دہ نہیں ہوتا

خوبصورت ہاتھ آپکی شخصیت کی پہچان


روزانہ رات کو سوتے وقت لیموں کا رس اور شہد ملا کر ہونٹوں پر لگا لیں اور پھر سو جائیں کچھ ہی دنوں میں ہونٹ گلابی ہو جائیں گے

ہونٹوں کی قدرتی رنگت بحال کرنے کے لئے گائے کا کچا دودھ ہونٹوں پر لگائیں اس کے علاوہ ہونٹوں کی رنگت بحال کرنے کے لئے بالائی لگانا بھی مفید ہے

گلیسرین عرق گلاب اور لیموں کے چند قطرے باہم ملا کر رات کو سونے سے پہلے ہونٹوں پر لگائیں

پسی ہوئی پھٹکری عرق گلاب اور لیموں کا رس ملا کر رات کو ہونٹوں پر لگائیں ہونٹوں کی سیاہی مائل رنگت دور ہو گی اور ہونٹ نرم ہوجائیں گے اس کے علاوہ اس سے ہونٹ پتلے بھی ہوں گے

Shares: