حوثیی باغیوں کے دو ڈرون تباہ جانیےتفصیل میں

عرب اتحادی فوج نے حوثی باغیوں کی طرف سے بمبار ڈرون طیاروں کے ذریعے حملے کی سازش ناکام بناتے ہوئے دونوں ڈرون طیارے مار گرائے۔

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عرب عسکری اتحاد کےترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک پریس کانفرنس میں‌ بتایا حوثی باغیوں کے دو ڈرون طیارے سوموار اور منگل کی درمیانی شب کو سعودی عرب کی فضاء میں داخل ہونےکے بعد مار گرائے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘ایس پی اے’ کی طرف سے شائع کردہ بیان میں کرنل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ ایک ڈرون طیارہ منگل کی رات 10 بج کر 37 منٹ پر مار گرایا۔ بمبار طیارہ عرب اتحادی فوج نے حملے سے قبل ہی تباہ کردیا۔ اسے حوثی دہشت گردوں کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل کیا گیا تھا۔

دوسرا ڈرون طیارہ رات گیارہ بج کر 47 منٹ پر سعودی عرب کی فضائی حدود میں تباہ کیا گیا۔ دونوں طیاروں میں‌بارود اور دھماکہ خیزمواد بھرا گیا تھا۔

سلامتی کونسل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ہم ابھا کے ہوائی اڈے پرحملے میں سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔ ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی جاتی ہے۔ سلامتی کونسل نے سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے پر حملے کو عالمی امن وسلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا۔

Comments are closed.