اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے غزہ میں ہسپتالوں پر بمباری،بلاول خاموش نہ رہ سکے

0
105
PPP

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے غزہ میں اسپتالوں پر بمباری کی مذمت کی ہے

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ غزہ میں الشفاء، العودہ، القدس اور انڈونیشین اسپتال کو اسرائیلی فوجیوں نے نشانہ بناکر دہشت گردی کی بدترین مثال قائم کی، اسپتالوں میں زیرعلاج بچے اور بزرگ اسرائیلی درندگی اور بربریت کا شکار ہوگئے، عالمی برادری مسئلے کے حل میں اپنا کردار ادا کرے،اسرائیل بچوں، بزرگوں اور عورتوں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے تاکہ خوف پیدا کرکے غزہ سے وہ عوامی انخلاء کو ممکن بناسکے، غزہ میں ہر 10 منٹ میں اسرائیلی جارحیت کے ہاتھوں ایک بچہ شہید ہورہا ہے اور نیتن یاہو سیز فائر سے انکار کررہا ہے،امید کرتا ہوں کہ سعودی عرب میں آج غزہ میں جنگ کے خاتمے کے حوالے سے ہونے والی سمٹ فیصلہ کن ثابت ہوگی،

واضح رہے کہ غزہ پر سات اکتوبر سے اسرائیلی بمباری جاری ہے، اسرائیل کے حملوں‌میں 11 ہزار سے زائد شہری شہید ہو چکے ہیں ،اسرائیل نے ہسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا، گزشتہ روز سے اسرائیل نے الشفا ہسپتال سمیت کئی ہسپتالوں پر بمباری کی،اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ہسپتال حماس اہلکاروں کے محفوظ ٹھکانے ہیں

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

 فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

Leave a reply