کراچی کے علاقے کینٹ میں واقع ایک ہوٹل میں ہوٹل مینیجر قاضی ممتاز الحق کے قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے
آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس تھانہ فرئیر نے مشترکہ کاروائی کیقتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ، ملزمان کو کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سے سی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی مہارت کو استعمال میں لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ، گرفتار ملزمان کی شناخت محمد راشد، نوید الرحمن اور محمد شاہد کے ناموں سے ہوئی گرفتار ملزمان سے مقتول کا لیپ ٹاپ، مو بائل فون، کیش رقم و دیگر سامان برآمد کر لیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے مقتول کا منہ لحاف سے دبایا اور سانس بند کر دی جس سے مقتول کی موت واقع ہوئی ،واقع کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے
لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز
دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی
سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج
تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی
علاوہ ازیں کسٹم فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے کاروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان اسمگلنگ کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا، کسٹم فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ چمن اور پاک فوج نے سرحدی شہر چمن کے مقام پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تمباکو،ایل ای ڈی سکرینز،اسپیئر پارٹس،مختلف برانڈ کے سگریٹ ، ٹائرز،لیپ ٹاپ، ویلڈنگ راڈز، چھالیہ انڈین ادویات،شیشے میں پینے والے مختلف فلیور مضر صحت چائینیز نمک استعمال شدہ موبائل فونز الیکٹرک ھیٹرز اور ایک عدد نان کسٹم پیڈ گاڑی برآمد کرلی گئی
ترجمان کسٹم کے مطابق برآمدشدہ غیر ملکی سامان کی مالیت تقریباً 16 کروڑ روپے بنتی ہے اسمگلر اس غیر ملکی سامان کو کراچی اور دیگر شہروں میں اسمگل کرنا چاہتے تھے جسکو کسٹم فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے ناکام بنادیا جبکہ کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی،کارروائی خفیہ اطلاع پر ایک گودام میں کی گئی