ہوٹل مالک کو کھانے کے پیسے مانگنا مہنگا پڑ گیا

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ایک ہوٹل مالک کو کھانے کے پیسے مانگنا مہنگا پڑ گیا۔ دس سے بارہ افراد نے پیسے مانگنے پر اس کو مارا پیٹا۔ مارنے والے افراد کا تعلق شیوسینا سے بتایا جا رہا ہے۔

برقع، نقاب پر لگائی جائے پابندی، ہندو انتہا پسند تنظیم نے مطالبہ کر دیا

واضح رہے کہ دو ماہ پہلے بھی ملزمان نے ہوٹل میں کھانا کھایا تھا لیکن جب ہوٹل مالک نے کھانے کے پیسوں کا مطالبہ کیا تو ان لوگوں نے کہا کہ ان کا تعلق شیوسینا سے ہے اور وہ پیسے نہیں دیں گے۔وہ ایک مرتبہ پھر سے ہوٹل میں پہنچے اور ہوٹل مالک کی پٹائی کر دی۔

ہوٹل مالک نے واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج پولیس کودے دی ہے جسکی بنا پر پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

Comments are closed.