لاہور کے علاقے ملتان روڈ پر واقع ہاؤسنگ سوسائٹی کے باہر ہوٹل میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے-
باغی ٹی وی :ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا ملتان روڈ پر واقع نجی سوسائٹی کے باہر ہوٹل میں پیش آیا، دھماکے کے باعث 8 افراد جھلس گئے، ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
ترجمان ریسکیو نے مزید بتایا کہ تمام افراد کو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
قبل ازیں کراچی کے علاقے شیر شاہ میں فیکٹری میں آگ لگ گئی رینجرزحکام موقع پرپہنچ گئے،آگ بجھانے کی کوششیں جاری ترجمان سندھ ریجنرز کی طرف سے یہ خبر جاری کی گئی ہے کہ آج رات کراچی شیر شاہ کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی۔
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین
تر جما ن سندھ رینجرز کا کہنا تھا کہ سندھ رینجرز کے جوان موقع پر پہنچ گئے، جائے حادثہ کو کارڈن آف کر لیا گیا۔جبکہ 3۔فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ، ترجمان کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 4۔رینجرز کے جوان ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر آگ بھجانے میں مصروف ہیں
رائیونڈ ،اغوا ہونے والے لڑکے کی لاش گیارہ روز بعد نہرسے برآمد
شیرشاہ کے علاقے میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث علاقے میں دھویں کے بادل چھا گئے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری سے تمام ملازمین کو نکال لیا گیا ہے، آگ لگنے کی وجوہات کا فوری تعین نہیں کیا جا سکا۔