پنجاب میں زیادتی کے کتنے کیس؟پولیس نے رپورٹ جاری کردی
لاہور:پنجاب میں زیادتی کے کتنے کیس؟پولیس نے رپورٹ جاری کردی،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں جرائم کی شرح میں گزشتہ سال کی نسبت 14 فیصداضافہ ہوا ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق جنوری سے10اگست تک 3لاکھ28ہزار سےزائد مقدمات درج ہوئے، 2019 سے 2020میں 49 ہزار ایف آئی آرز زائدرجسٹرڈکی گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال قتل کے 168 اضافے کے بعد تعداد 3ہزار 34 ہو گئی جب کہ گزشتہ سال ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت سال 2020میں17سو55وارداتیں زائدرپورٹ ہوئیں، 2020 میں ڈکیتی اور راہزنی کی11ہزار5سو87 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
اسی طرح 2020 میں اغوا برائے تاوان کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے، 2019میں زیادتی کے 25 سو 65 کیسزرپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال زیادتی کے25سو23کیسزرجسٹرڈ کئےگئے جب کہ گزشتہ سال149گینگ ریپ کےکیس رجسٹرڈہوئے،رواں سال میں گینگ ریپ کے132کیسزدرج ہوئے۔