![پاکستان-کےخلاف-ڈالرپراکسی-شروع--پاکستانی-روپے-کمزورتراورڈالرطاقتورترین-ہوجائےگا؟،فچ-کی-پیشگوئی #Baaghi](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/10/پاکستان-کےخلاف-ڈالرپراکسی-شروع-پاکستانی-روپے-کمزورتراورڈالرطاقتورترین-ہوجائےگا؟،فچ-کی-پیشگوئی.jpg)
اسلام آباد :ڈالرپراکسی کے ذریعے پاکستان پروار:اگلے سال کتنے پاکستانی روپے کمزورتراورڈالرطاقتورترین ہوجائے گا؟، اطلاعات کے مطابق ريٹنگ ايجنسی فچ نے 2022ء میں ڈالر کی قيمت سے متعلق بڑی پيشگوئی کردی۔ بتايا کہ آئندہ سال پاکستانی روپیہ مزید کمزور اور ڈالر 180 روپے تک پہنچ جائے گا۔
غیر ملکی ریٹنگ ایجنسی فچ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کے باعث پاکستانی روپے کی قدر گراوٹ کا شکار ہے، آئندہ سال روپیہ مزید کمزور ہوجائے گا۔
ریٹنگ ایجنسی نے اپنی نئی فارکاسٹ میں کہا ہے کہ 202ء میں ڈالر کی قیمت 180 روپے تک پہنچ جائے گی، فچ نے 2021ء میں ڈالر کے ریٹ 158 روپے تک رہنے کی پیشگوئی کی تھی تاہم رواں سال اوسطاً ڈالر کا نرخ 164 روپے تک رہا۔
امریکی ریٹنگ ایجنسی نے اس سے قبل پاکستان میں ڈالر 2022ء میں 165 روپے تک رہنے کا اندازہ لگایا تھا، تاہم موجودہ حالات میں اس پر نظر ثانی کے بعد نئی پیشگوئی کی گئی ہے۔
یہ بھی واضح رہنا چاہیے کہ بالکل اسی طرح جب ترکی نے امریکہ کوآنکھیں دکھائی تھیں تواس وقت ترکی کی کرنسی لیرا جوکہ بہت مضبوط تھی اورترکی یہ دعوے کررہا تھا کہ اس نے آئی ایم ایف کے سارے قرضے اتاردیئے ہیں اب آنکھیںدکھانے کے نتیجے میں ڈالرکے حملوں کی صورت میں معاشی طورپرکمزورملک بن کررہ گیا ہے ، اورلیرا کرنسی روپےکی طرح ہرروز زوال پزیرہورہی ہے
بالکل اسی طرح اب پاکستان کوامریکہ سے بے وفائی کی سزا مل رہی ہےاورامریکہ آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک، پریس کلب جیسے اداروں کے ذریعے پاکستانی کرنسی کا ریپ کررہا ہے اورڈالروہی رنگ دکھا رہا ہے جو ترکی میں دکھائے گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستانی کرنسی اب اپنی گراوٹ کی پست ترین سطح پرآگئی ہے
واضح رہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 170.66 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی پہلی بار تاریخ کی بلند ترین سطح 173 روپے کو عبور کرگیا۔
پاکستان میں ڈالر کے نرخ میں گراوٹ کا سلسلہ مئی میں شروع ہوا، اس دوران تقریباً 5 ماہ میں ڈالر کی قیمت 150.95 روپے سے بڑھ کر 170.66 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
مزید