محرم الحرام میں امن و امان کے لیے سیکورٹی فورس کی تعیناتیاں شروع
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/08/news-1566717880-7008.jpg)
لاہور : ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورت حال کو بہتر رکھنے اور قابو میں کرنے کے لیے سیکورٹی اداروں سے افرادی قوت کے لیے تفصیلات طلب کرلی ہیں ، اطلاعات کے مطابق اس فیصلے کے مطابق محرم الحرام کے دوران کس ضلع میں کتنی فوج کی ضرورت ہے؟ محکمہ داخلہ نے تفصیلات مانگ لیں۔
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز اور ڈی سی کولکھا ہے کہ وہ محرم کے جلوسوں کی سکیورٹی کو چیک کرنے کےلئے حساس مقامات کا ڈیٹا دیں اور یہ بھی بتائیں کہ کس ضلع میں کتنی فوج کی ضرورت ہے اور کس کس ضلع اور کس کس شہر میں موبائل فون کے بند کرنے کی ضرورت ہے