پاکستان کی طرف سے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان مودی کو ناگوار گزرا ، سکھوں پر پابندیاں عائد کردیں

0
45

نئی دہلی :پاکستان کی طرف سے کرتار پور راہداری کے کھولنے کے اعلان نے بھارت میں زلزلہ برپا کردیا ہے ، مودی سرکار کا سکھوں کا پاکستان آنا گوارا نہیں ، اطلاعات کے مطابق بھارت کا سیکولرچہرہ مسخ ہوگیا، ہندوتوا نظریہ حاوی،مسلمان اورسکھ اقلیتیں غیرمحفوظ ہونے لگیں، مودی سرکار اقلیتوں کے پیچھے پڑگئی واضح رہے کہ پاکستان نے سکھوں کے لیے بابا گرونانک کی 550ویں سالگرہ کے لئے کرتارپورراہداری منصوبہ شروع کررکھا ہے۔

پاکستان کی خیر سگالی کی کوششوں کو بھی بھارت پسند نہیں کرتا اور یہی وجہ ہے کہ کرتارپور راہداری منصوبےکے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں،بھارتی جنتا پارٹی کے رہنمارکن لوک سبھا”سبرامینیم سوامی” کی کرتارپور راہداری پر ہرزہ سرائی شروع ہوگئی ہے ، اطلاعات کے مطابق سبرامینیم سوامی کا کہناتھاکہ پاکستان، بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری نہ کھولی جائے،بھارت صورتحال کی بہتری تک پاکستان سے کوئی مذاکرات نہ کرے،پاکستان پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، کرتارپور راہداری پر کام روکا جائے۔

Leave a reply