محرم الحرام میں امن وامان کو کس طرح برقرار رکھا جائے گا کمشنر لاہور نے بتا دیا

لاہور : محرم الحرام میں امن وامان کو کس طرح برقرار رکھا جائے گا ، کمشنر لاہور نے اس کے بارے میں ہدایات جاری کردیں‌، اطلاعات کے مطابق کمشنر لاہورو ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن آصف بلال لودھی کی زیر صدارت محرم الحرام کی مناسبت سے اجلاس ، پی اے ایس پروبیشنرز افسران کومحرم الحرام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

کمشنرآصف بلال لودھی کے مطابق لاہور کے650 سمیت ڈویژن میں 1211 جلوس برآمد ہوں گے، شہر میں اے کیٹیگری کے143جلوس جبکہ ڈویژن میں اس کی تعداد 222 ہے، ان کا کہنا تھا کہ10 محرم کو لاہور میں نثار حویلی تا کربلا گامے شاہ کا سب سے بڑا مرکزی جلوس ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق پروبیشنرزافسران بھی اے سیزکے ہمراہ محرم ڈیوٹی سر انجام دیں گے، جلوسوں کو بروقت روٹس مکمل کرانا سب سے بڑا چیلنج ہوتا ہے، تمام جلوسوں کو تین تا چار سطحی سکیورٹی مہیا کی جا رہی ہے۔

Comments are closed.