اجزاء:
قیمہ آدھا کلو
ہری مرچ 4 عدد
چنا 2 چائے کے چمچ
ہرا دھنیا پتے 2 چائے کے چمچ
خشخاش 2 کھانے کے چمچ
ادرک پیسٹ 2 کھانے کے چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر 1 چائے کے چمچ
پیاز 2 عدد فرائی کئے ہوئے
جمیکائی آل سپائسز گرم مصالحہ 2 چائے کے چمچ
بادام 8 سے 10 عدد
لہسن پیسٹ 2 چائے کے چمچ
ناریل گرینڈ کیا ہوا 2 چائے کے چمچ
دہی 2 چائے کے چمچ
نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
شملہ مرچ 2عدد
ٹماٹر 2عدد

ترکیب:
تمام مصالحوں کو قیمے کے ساتھ چوپ کر لیں اور باؤل میں نکال کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں آدھے گھنٹے بعد چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں اور سلاخ پر پرو دیں درمیان میں شملہ مرچ اور ٹماٹر پرو دیں اور اس پر آئل برش کریں پھر باربی کیو کر لیں مزیدار افغانی کباب تیار ہیں چٹنی کو ساتھ سرو کریں

Shares: