اجزاء:
گوشت بکرے یا گائے 1 کلو ، پیاز درمیانے سائز کے 2 عدد ، ٹماٹر 3 سے 4 عدد ، آلو درمیانے سائز کے آدھا کلو ، نمک حسب ذائقہ ، دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ ، گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ ، ہری مرچ 3 یا 4 عدد ، ہرا دھنیا آدھی گٹھی ، آئل آدھا کپ ، ہلدی آدھا چائے کا چمچ ، لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ،ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ ،دہی آدھا پاؤ

ترکیب:
پیاز ٹماٹر کو باریک کاٹ لیں آلوؤں کو درمیان سے کاٹ کر ایک ایک ٹلو کے 4 ٹکڑے کر لیں ہری مرچیں موٹی موٹی سائز کی کاٹ لیں -دیگچی میں آئل ڈال کر گرم کر کے پیاز براؤن کر لیں گوشت ادرک لہسن ہلدی اور پسا دھنیا ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں گوشت کا اپنا پانی خشک ہو جائے تو اس میں نمک پسی لال مرچ ٹماٹر اور دہی ڈال کر بھونیں ٹماٹر گل جائے تیل نظر آنے لگے تو آلو ڈال کر بھونیں پھر ہری مرچ ڈال کر اتنا پانی ڈال دہں کہ گوشت اور آلو گل جائیں تو درمیانی آنچ پر کر دیں آئل اوپر آجائے تو چولہا بند کر دیں پساء ہوا گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا ڈال کر نان یا گرم چپاتیوں کے ساتھ پیش کریں

Shares: