اجزاء:
قیمہ آدھا کلو ، پیاز 1عدد ، سفید زیرہ 1 چائے کا چمچ ، دھنیا پاؤڈر 1 چائے کا چمچ ، ہری مرچیں 7 عدد ،نمک حسب ذائقہ چنے بھنے ہوئے آدھا پاؤ ، ایک عدد

ان تمام چیزوں کو گرائنڈ کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اور کوفتے کی شکل کی گول گول لڈو بنا لیں

گریوی بنانے کے لیے اجزا :
پیاز 2 عدد ادرک لہسن پسا ہوا 1 کھانے کا چمچ ٹماٹر 3 عدد لال مرچ پاؤڈر 2 چائے کے چمچ ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ نمک حسب ذائقہ ہری مرچ 3 عدد ہرا دھنیا گارنش کے لیے انڈے 6عدد

ترکیب:
ایک کڑاہی میں تیل ڈال کر گرم کریں کوفتے فرائی کر کے ایک ڈش میں ڈال کر رکھ دیں پھر ایک پتیلی میں تیل ڈال کر گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر فرائی کریں ساتھ ادرک لہسن کا پیسٹ ڈالیں اور فرائی کریں پھر کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں اور 5 منٹ تک پکائیں تا کہ ٹماٹر گل جائیں پھر لال مرچ پاؤڈر اور ہلدی ڈال کر بھونیں اور کوفتوں کو ڈال کر تھوڑی دیر تک پکائیں اس دوران کوفتوں کو ہلانا نہیں کیونکہ کوفتے ٹوٹ سکتے ہیں پانچ منٹ کے بعد کوفتوں کو ہلائیں اور بھون لیں جتنی گریوی بنانی ہو اس حساب سے پانی ڈال دیں اور انڈے ابال لیں جب گریوی گاڑھی ہو جائے تو اس میں انڈے ڈال دیں اور دھنیا اور مرچیں کاٹ کر گارنش کر لیں مزیدار انڈا کوفتے تیا ر ہیں

Shares: