عمدہ اور لذت سے بھر پور سیب کا جام تیار کرنے کی ترکیب

0
50

اجزاء:
سیب 1کلو
چینی 1 کلو
سبز الائچی 6 عدد
سرخ میٹھا رنگ آدھا چائے کا چمچ
ٹاٹری آدھا چائے کا چمچ
پانی 1 کلو
نمک حسب ضرورت

ترکیب:
ایک برتن میں پانی ڈال کو اس میں تھوڑا سا نمک مکس کر لیں سیب کو چھیل کو ٹکڑے کر کے اس پانی میں ڈال دیں کیونکہ اس طرح نمک ملے پانی میں سیب ڈالنے سے سیب کا رنگ براؤن نہیں ہو گا پھر سٹیل کی پتیلی میں ایک کلو پانی ڈال کر اس میں سرخ رنگ مکس کر کے نمکین پانی سے سیب کے ٹکڑے نکال کر اس سرخ پانی میں ڈال دیں اور چولہے پر پکنے کے لئے رکھ دیں جب سیب گل جائیں تو آنچ ہلکی کر کے لکڑی کے چمچ سے دبا کر باریک کر لیں اور اس میں چینی ٹاٹری اور سبز الائچی کے دانے ڈال دیں جب چینی کا پانی خشک ہو کر جام گاڑھا ہو جائے تو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ٹھنڈا ہونے پر جار یا شیشیے کی صاف بوتکوں میں بھر کر محفوظ کر لیں بہت عمدہ اور لذت سے بھر پور سیب کا جام تیار ہے

Leave a reply