اجزاء:
دودھ ایک پاؤ
بنانا پڈنگ آدھا پیکٹ
ویفرز 3 عدد
کریم آدھا کپ
چینی 2 کھانے کے چمچ
برف آدھا کپ
ونیلا آئسکریم 1 اسکوپس
کریم 2 کھانے کے چمچ
ترکیب:
بلینڈر میں دودھ بنانا پڈنگ ویفرز کریم چینی برف اور ونیلا آئسکریم ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر کے نکال لیں پھر دو چمچ یا حسب ضرورت کریم پھینٹ لیں اس پھینٹی ہوئی کریم سے گارنش کر کے لذیذ اور خوش ذائقہ بنانا پڈنگ خود پی پئیں اور دوسروں کو بھی سرو کریں