اجزاء:
گائے کا گوشت 1 کلو ثابت ٹکڑا بغر چربی
سفید سرکہ 1 چوتھائی پیالی
ادرک کٹی ہوئی 1 کھانے کا چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چمچ
لیموں دو عدد
نمک حسب ذائقہ
دہی آدھی پیالی
تیل آدھی پیالی

ترکیب:
گوشت دھو کر صاف کر لیں پھر مصالحہ لگا کر کانٹے سے اچھی طرح گود لیں تا کہ مصالحہ اندر تک چلا جائے پھر گوشت کو دو گھنٹے کے لیے رکھ لیں ایک بڑی دیگچی یا کڑاہی میں مصالحہ لگا گوشت ڈال کر اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت پانی میں ڈوب جائے ڈھکن سے ڈھانپ دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب پانی خشک ہونے لگے تو تیل ڈال دیں آنچ ہلکی ہی رہنے دیں آنچ ہلکی ہو گی اتنا ہی اچھا گلے گا اور مزیدار بھی ہو گا اسے تیار ہو نے میں 3 سے 4 گھنٹے لگیں گے جب تیل اوپر آ جائے تو چولہے سے اتار دیں مزیدار روسٹ تیار ہے نان رائتے اور سلاد کے ساتھ کھائیں

Shares: