ڈبل روٹی کا لذیذ حلوہ بنانے کا آسان طریقہ
اجزاء:
ڈبل روٹی 1 پیک
مکھن 1 ٹکی
گھی 14 کھانے کے چمچ
چینی 2 کپ
الائچی پاؤڈر 2 چائے کے چمچ
دودھ 2 کپ
ڈرائی فروٹ حسب ضرورت
ترکیب:
ڈبل روٹی کے پیسوں کو چورا کر لیں کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کریں اس میں ڈبل روٹی کا چورا ڈال کر براؤن ہونے تک فرائی کریں جب براؤن ہو جائے دودھ الائچی پاؤڈر اور چینی شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اور دودھ خشک ہونے تک درمیانی آنچ پر پکائیں پھر مکھن ڈال کر بھونیں جب یہ آمیزہ حلوے کی شکل میں آجائے تو چولہے سے اتار لیں کسی ڈش میں ڈال کر ڈرائی فروٹ سے سجا لیں اور سرو کریں